شارجہ: پی ایس ایل کے جاری میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف بیٹنگ کافیصلہ کیا اور کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 127 رنز کا ٹارگٹ دیا، جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مطلوبہ ہدف 18.5 اوور 5 کھلاڑی آؤٹ میں با آسانی حاصل کرکے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز کے میچ میں میدان شائقین سے کھچا کھچ بھرگیا،جبکہ کوئٹہ کے خلاف میچ کے لئے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں ۔
واضح رہے کہ کراچی کی ٹیم 4 پوائنٹس کےساتھ تیسرے نمبر پر پشاور زلمی 8 پوائنٹس کےساتھ سرفہرست کوئٹہ کا 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر ہے۔
براہ راست اپڈیٹ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز
مجموعی اسکور : 5 .18 اوور۔ 127/5
انیسواں اوور : چھ رنز کا اضافہ ۔ پانچویں بال پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 127 رنز مکمل کر کے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
اٹھارہواں اوور : چار رنز کے اضافے سے اسکور 121 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر
سترہواں اوور : پانچ رنز کے اضافے سے اسکور 117 ہوگیا، 5 کھلاڑی آؤٹ
پانچویں وکٹ : محمد نواز چھ رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے
سولہواں اوور : آٹھ رنز کے اضافے سے اسکور 112 رنز چار وکٹوں کے نقصان پر
پندرہواں اوور : اسکور میں چھ رنز کا اضافہ ، 104 رنز چار کھلاڑی آؤٹ
چوتھی وکٹ : گرانٹ ایلیٹ پانچ رنز بنا کر شکیب الحسن کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے
چودہواں اوور : اس اوور میں بھی تین رنز بن سکے، اسکور 98 تین کھلاڑی آؤٹ
تیرہواں اوور : صرف تین رنز کے اضافے سے اسکور 95 تین وکٹوں کے نقصان پر ۔
تیسری وکٹ : کیون پیٹرسن چھبیس رنز بنا کر اسامہ میر کی بال پر سہیل تنویر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے
بارہواں اوور : پانچ رنز کے اضافے سے اسکور 92 رنز دو وکٹوں پر
گیارہواں اوور : ایک زور دار چھکے کے ساتھ دس کا اضافہ ، اسکور 87 تک جا پہنچا
دسواں اوور : اسکور میں چھ رنز کا اضافہ اسکور 77 دو کھلاڑی آؤٹ
نواں اوور : پانچ رنز کے اضافے سے 71 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر
دوسری وکٹ : احمد شہزاد اکتالیس رنز بنا کر اسامہ میر کی بال پر آؤٹ ہوگئے
آٹھواں اوور : اسکور میں دس رنز کا اضافہ ۔۔ 66 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ
ساتواں اوور : نو رن کا اضافہ ، اسکور 56 اایک وکٹ پر
چھٹا اوور : بارہ رنز کے اضافے سے اسکور ایک کھلاڑی کے نقصان پر 47 رنز ہوگیا
پانچواں اوور : دو رنز کا اضافہ اسکور 35 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ
پہلی وکٹ : لک رائٹ گیارہ رنز بنا کر عماد وسیم کی بال پر میر حمزہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے
چوتھا اوور : گیارہ رنز کے اضافے سے اسکور 33 ہوگیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔
تیسرا اوور : نو رنز کے اضافے سے اسکور 22 رنز بغیر کسی نقصان کے
دوسرا اوور : پانچ رنز کے اضافے سے اسکور 13 رنز بغیر کسی نقصان کے
پہلا اوور : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز احمد شہزاد اور لک رائٹ نے کھیل کا آغاز کردیا، ایک چوکے کے ساتھ اسکور 8 رنز
کراچی کنگز اننگز
مجموعی اسکور : 20 اوور۔ 126/9
بیسواں اوور : آخری اوور میں آٹھ رنز کا اضافہ، اسکور 126 نو کھلاڑی آؤٹ ۔ اس طرح کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 127 رنز کا ٹارگٹ دے دیا،
نویں وکٹ : مشفق الرحیم صرف چھ رنز ہی بنا سکے اور اعزاز چیمہ کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔
انیسواں اوور : چھ رنز کے اضافے سے کراچی کنگز کا اسکور 118 8 وکٹوں کے نقصان پر
آٹھویں وکٹ : اسامہ میر کوئی رن بنائے بغیر ہی ذولفقار بابر کی بال پر آؤٹ ہوگئے
ساتویں وکٹ : عماد وسیم رن صرف دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
اٹھارہواں اوور : اس اوور میں دو رنز کا اضافہ اور دو وکٹیں گرنے سے اسکور 112 چھ کھلاڑی آؤٹ
چھٹی وکٹ : روی بوپارہ چودہ رنز بنا کر گرانٹ ایلیٹ کی بال پرآؤٹ ہوگئے
پانچویں وکٹ : سہیل تنویر آٹھ رنز بنا کر گرانٹ ایلیٹ کی بال پر محمد نواب کے ہاتھں کیچ آؤٹ ہوگئے
سترہواں اوور : نو رنز کے اضافے سے اسکور 110 ہوگیا
سولہواں اوور : اسکور چار رنز کے اضافے سے 101 ہوگیا ۔ چار وکٹوں کے نقصان پر
چوتھی وکٹ : شکیب الحسن دس رنز بنا کر گرانٹ ایلیٹ کی بال پر اعزاز چیمہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے
پندرہواں اوور : چھ رنز کے اضافہ سے اسکور 97 رنز تین وکٹوں پر
چودہواں اوور : پانچ رنز کا اضافہ کوئی چوکا یا چھکا شامل نہیں 91 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر
تیرہواں اوور : 2 رنز کے اضافے سے اسکور 86 ہوا ،
تیسری وکٹ : شعیب ملک 45 رنز بنا کر محمد نبی کی بال پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بارہواں اوور : ایک بار پھر نو رنز کا اضافہ ، اسکور 84 دو وکٹوں کے نقصان پر ۔
گیارہواں اوور : ایک چھکے کے ساتھ کراچی کنگز کے اسکور میں نو رنز کا اضافہ، 75 رنز دو کھلاڑیوں کے نقصان پر
دسواں اوور : چار رنز کے اضافے سے کراچی کنگز کا اسکور 67 ہوگیا، دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر ۔
دوسری وکٹ : جیمس ونس 23 رنز بنا کر گرانٹ ایلیٹ کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔
نواں اوور : ائیلٹ کی بال پر جیمز ونس تیئس رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ، اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز ہوگیا۔
آٹھواں اوور : پانچ رنز کے اضافے سے اسکور 57 ہوگیا،
ساتواں اوور : اسکور میں تین رنز کا اضافہ ہوا، ایک کھلاڑی کے نقصان پر اسکور 52 رنز ہوگیا۔
چھٹا اوور : جے ایم ونس کے چوکے کی بدولت اسکور نو رنز کے اضافے سے 49 ہوگیا، اور کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہے۔
پانچواں اوور : 11 رنز کے اضافے سے اسکور ایک کھلاڑی کے نقصان پر 37 ہوگیا، جس میں ایک چھکا بھی شامل ہے۔
چوتھا اوور : 12 رنز کے اضافے سے اسکور 29 ہوگیا ایک کھلاڑی کے نقصان پر
تیسرا اوور: اسکور میں دس رنز کا اضافہ ہوا ہے ، کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور سترہ ہوگیا۔
پہلی وکٹ: کراچی کنگز کے اوپنر نعمان انور 6 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
دوسرا اوور : اسکور میں دو رنز کا اضافہ ہوا، سات رنز پر کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔
پہلا اوور : کراچی کنگز کے اوپنرز نعمان انور اور شعیب ملک نے کھیل کا آغاز کیا، کراچی کنگز نے بغیر کسی نقصان کے 5 رنز بنا لئے۔
ٹیم
ٹاس
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف فیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔