کوٹلی : وفاقی وزراء کی مداخلت کیخلاف وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔ جس کے بعد آج وہاں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چو ہدری عبد المجید نے کل آزاد کشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے، یوم سیاہ وفاقی وزرا کی آزاد کشمیر میں بے جا مداخلت پر منا یا جا ئے گا۔
کوٹلی میں گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم اور پی پی کے ایک کارکن کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے بعد وہاں دفعہ144 نافذ کردی گئی ہے۔
دفعہ 144 کے تحت علاقے میں جلسے اور جلوسوں پرپابندی ہوگی۔ کوٹلی میں اس واقعےکیخلاف بازار، مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں اور علاقے میں فوج اور پولیس تعینات ہیں۔
ذرائع کے مطابق کوٹلی میں اس افسوسناک واقعے کے بعد بعض وفاقی وزراء نے مداخلت کی تھی جس کا وزیراعظم ازاد کشمیر نے نوٹس لیا تھا۔