اشتہار

سعودی عرب میں تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کی تاریخ کی سب سےبڑی فوجی مشقوں ’’رعد الشمال‘‘ کا آغازہوگیا ہے، پاکستان سمیت بیس ملکوں کے فوجی دستے حصہ لےرہےہیں۔

بیس ملکوں کی افواج نےسعودی عرب کےشہر’جعفرالباطن‘ میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔

سعودی عرب کی اتحادی افواج کےزمینی، فضائی اوربحری دستےکنگ خالد ملٹری سٹی میں اپنی صلاحیتوں کےجوہردکھائیں گے، سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشقوں کو’رعد الشمال‘ یعنی ’شمال کی گھن گرج‘ کانام دیاگیاہے۔

- Advertisement -

خطےمیں یہ سب سے بڑی فوجی مشقیں شمارکی جارہی ہیں۔ ان مشقوں میں پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ملائیشیااورمصرسمیت بیس ممالک شریک ہیں۔

پاکستان کا کہنا ہے سعودی عرب کے ساتھ فوجی مشقیں دہشتگردی کےخلاف کوششوں کا حصہ ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ دفائی تعاون دہائیوں سے جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں