اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

براہ راست اپڈیٹ: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی:پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے پشاورزلمی کے خلاف فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہےاور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر152 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز لینڈل سیمنز اور شاہ زیب حسن نے پہلی وکٹ پر 41 رنز کی شراکت قائم کی تو شاہ زیب 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز رکی ویسلز بھی 3 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔

- Advertisement -

پشاور زلمی کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کراچی کنگز کا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ لینڈل سیمنز سب سے زیادہ 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان شعیب ملک 15، روی بوپارا 23، شکیب الحسن 11 اور سہیل خان 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بلاول بھٹی ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور کی جانب سے ڈیرن سیمی، عامر یامین، حسن علی، عمران خان اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل کی ایک اہم میچ میں کراچی کنگز کیخلاف پشاور زلمے نے براڈ ہوج کی طوفانی بیہٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔

براڈ ہوج نے انتہائی برق رفتاری سے بلے بازی کی اور 45گیندوں پر 85رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔سمی 11رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ پشاور نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ محمد حفیظ 4رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے۔ڈیوڈ میلن نے 8,جم ایلنبے نے31 رنز بنائے۔ کپتان  شاہد آفریدی 5رنز بنا سکے۔ کامران اکمل 5  رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔

کراچی کنگز میں آج شعیب ملک (کپتان)، شاہ زیب حسن، سائمن، روی بوپارہ، شکیب الحسن، رکی ویسلز، بلاول بھٹی، محمد عامر، اسامہ میر، سہیل خان اور سیف اللہ بنگش شامل ہیں۔

پشاور زلمی میں آج شاہد آفریدی (کپتان)، محمد حفیظ، ڈیوڈ ملان، جم ایلن، بریڈ ہوج، کامران اکمل، ڈیرن سمی، عامی یامین، عبدالرحمن، حسن علی اورعمران خان جونئیر شامل ہیں۔

 


 – لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ –



 پشاور زلمی کی اننگز


 

آٹھارہویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 16 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 151/5 ہوگیا۔ (بالر روی بھوپارا)

سترہویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 14 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 135/5 ہوگیا۔ (بالر محمد عامر)

سولہویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 23 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 121/5 ہوگیا۔ (بالر اسامہ میر)

پانچویں وکٹ: پشاور زلمی کے کھلاڑی کامران اکمل 8 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے ۔

پندرہویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 10 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 98/4 ہوگیا۔ (بالر محمد عامر )

چودہویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 8 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 88/4 ہوگیا۔ (بالر بلاول بھٹی )

تیرویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 10 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 80/4 ہوگیا۔ (بالر اسامہ میر )

بارہویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 9 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 70/4 ہوگیا۔ (بالر بلاول بھٹی )

چوتھی وکٹ: پشاور زلمی کے کھلاڑی شاہد آفریدی 5  رنز بنا کر بلاول بھٹی کی گیند پر  آوٹ ہوگئے ۔

گیارویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 4 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 61/3 ہوگیا۔ (بالر اسامہ میر)

تیسری وکٹ: پشاور زلمی کے کھلاڑی جے ایلن بے 31 رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر  آوٹ ہوگئے ۔

دسویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 3 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 57/2 ہوگیا۔ (بالر شکیب الحسن )

نویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 10 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 54/2 ہوگیا۔ (بالر اسامہ میر)

آٹھواں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 4 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 44/2 ہوگیا۔ (بالر شکیب الحسن )

ساتواں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 8 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 40/2 ہوگیا۔ (بالر بلاول بھٹی)

چھٹے اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 6 رنز بنائے، دو کھلاڑی کے نقصان پر پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 32/2 ہوگیا۔ (بالرشکیب الحسن)

پانچویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 12 رنز بنائے، دو کھلاڑی کے نقصان پر پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 26/2 ہوگیا۔ (بالر بلاول بھٹی)

دوسری وکٹ: پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈی جے ملان 8 رنز بنا کر بلاول بھٹی کی گیند پر  آوٹ ہوگئے ۔

چوتھے اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 5 رنز بنائے، ایک کھلاڑی کے نقصان پر پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 14/1 ہوگیا۔ (بالر سہیل خان)

تیسرے اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 3 رنز بنائے، ایک کھلاڑی کے نقصان پر پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 9/1 ہوگیا۔ (بالر محمد عامر)

دوسرے اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 2 رنز بنائے، ایک کھلاڑی کے نقصان پر پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 6/1 ہوگیا۔ (بالر سہیل خان)

پہلے اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 4 رنز بنائے،اور ایک کھلاڑی آوٹ ہوگیا، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 4/1 ہوگیا۔ (بالر محمد عامر)

پشاور زلمی کے اوپنر محمد حفیظ 4 رنز بنا کر پہلے اورر میں محمد عامر کی کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔


کراچی کنگز کی اننگز 152/7


بیسواں اوور : آخری اوور میں پانچ رنز کا اضافہ، اسکور 152 سات کھلاڑی آؤٹ ۔ اس طرح کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 153 رنز کا ٹارگٹ دے دیا،

ساتویں وکٹ :سہیل خان صرف 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

انیسواں اوور : تیرا رنز کے اضافے سے کراچی کنگز کا اسکور 147  آٹھ وکٹوں کے نقصان پر

چھٹی وکٹ : روی بوپارہ 23 رنز بنا کر عمران خان کی بال پرآؤٹ ہوگئے۔

اٹھارہواں اوور : اس اوور میں نو رنز کا اضافہ اور ایک وکٹ گرنے سے اسکور 136 پانچ کھلاڑی آؤٹ

پانچویں وکٹ : شکیب الحسن گیارہ رنز بنا کر سیمی کی بال پرعبدالرحمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

سترہواں اوور : آٹھ رنز کے اضافے سے اسکور 127 ہوگیا

سولہواں اوور : اسکور چھ رنز کے اضافے سے 119 ہوگیا ۔ چار وکٹوں کے نقصان پر

پندرہواں اوور : 9 رنز کے اضافہ سے اسکور 113 رنز تین وکٹوں پر

چودہواں اوور :  سات رنز کا اضافہ اسکور  91 رنز چار وکٹوں کے نقصان پر

چوتھی وکٹ : شعیب ملک 15 رنز بنا کر عامر یامین کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

تیرہواں اوور : 5 رنز کے اضافے سے اسکور 97 ہوا ،

بارہواں اوور : ایک بار پھر نو رنز کا اضافہ ، اسکور 92 دو وکٹوں کے نقصان پر ۔

گیارہواں اوور :  ایک چوکے کے ساتھ کراچی کنگز کے اسکور میں نو رنز کا اضافہ، 83 رنز تین کھلاڑیوں کے نقصان پر

تیسری وکٹ :   لینڈل سمنز 49 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

دسواں اوور :  آٹھ رنز کے اضافے سے کراچی کنگز کا اسکور 74 ہوگیا، دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر ۔

نواں اوور :  اسکور میں 10 رنز کا مزید اضافہ دو وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز ہوگیا۔

آٹھواں اوور : گیارہ رنز کے اضافے سے اسکور 56 ہوگیا،

ساتواں اوور : اسکور میں تین رنز کا اضافہ ہوا، دو کھلاڑی کے نقصان پر  اسکور 45 رنز ہوگیا۔

چھٹا اوور : اسکور گیارہ رنز کے اضافے سے 42 ہوگیا، اور کراچی کنگز کے دو کھلاڑی آؤٹ ہے۔

دوسری وکٹ : شاہ زیب حسن 18  رنز بنا کر حسن علی کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔

پانچواں اوور: کراچی کنگز 31/0

یہ اوورعمران خان جونئیر نے کرایا جس میں کراچی کنگز چھ رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہی۔

چوتھا اوور: کراچی کنگز 25/0

کراچی کنگز حسن علی کے اس اوورمیں محض چاررنز کا اضافہ کرسکی

تیسرا اوور: کراچی کنگز 21/0

یہ اوورعامر یامیں نے کرایا اور سائمنز اس میں بھی ایک چوکا لگا کراسکورکو 21 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئے

دوسرا اوور: کراچی کنگز 13/0

حسن علی نے دوسرا اوور کرایا اور اینڈریو سائمن اس اوور میں بھی چوکا لگانے میں کامیاب رہے۔

پہلا اوور: کراچی کنگز 6/0

شاہ زیب حسن اورسائمنز نے اوپننگ کی اور نو بال کے نتیجے میں ملنے والی فری ہٹ پرچوکے کی مدد سے کل چھ رنزبنائے۔


ٹیم


 

 


ٹاس


کنگز کے کپتان شعیب ملک نے پشاورزلمی کے خلاف فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Toss

 

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں