اشتہار

اقوام متحدہ کی امداد شام کے محصورین تک پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق: اقوام متحدہ اورامدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ امدادی ٹرک دمشق کے قریب وجوارمیں امداد لے کر پہنچ گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق شام کے ان علاقوں میں پانچ لاکھ کے قریب افراد محصور ہیں۔

گزشتہ روزایک سو کے قریب ٹرک امدادی سامان لے کر دمشق سے روانہ ہوئے تھے جن میں اشیائے خورد و نوش، طبی سامان اور ادویات، اور میڈیکل عملہ شامل ہیں۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے مطابق ان ٹرکوں کی مدد سے نوے ہزارافراد تک ایک ماہ کی امداد پہنچائی جا سکے گی۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نےشامی حکومت سےدیگرعلاقوں کابھی محاصرہ ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں