دبئی : کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاورزلمی کو شکست دے کر پاکستان سپرلیگ کےفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ محمد نواز آل راؤنڈ پرفارمنس پرمین آف دی میچ قرار پائے.
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈیٹرز پی ایس ایل کےفائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی، کوئٹہ گلیڈیٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ایک رن سےفتح حاصل کرلی، اعزاز چیمہ کے آخری اوور میں8رنز نہ بن سکے.
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بسم اللہ خان اور احمد شہزاد کا بلارنز اگلنے میں ناکام رہا۔
کیون پیٹرسن اورکمارسنگاکاراکے لاٹھی چارج نے آفریدی الیون کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی۔ پیٹرسن اور سنگاکارا نے صرف 53 گیندوں پر 79 رنز کی پارٹنرشپ بنائی، لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کی لائن گئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ اوورز کھیلے بغیر ہی ایک سو تینتس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں پشاورزلمی کا آغاز بھی مایوس کن رہا۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔
ڈیرن سیمی کی اڑتیس رنزکی دھواں دھار اننگز نے پشاورزلمی کو جیت کی امید دلوائی لیکن سیمی کے آؤٹ ہوتے ہی میچ پرکوئٹہ کی گرفت مضبوط ہوگئی۔
آخری اوور میں آٹھ رنزدرکارتھے، لیکن اعزازچیمہ نے دو گیندوں پردوکھلاڑیوں کو پویلین بھیج کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں پہنچادیا۔ محمد نواز کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔