فیروزوالہ :جعلی پیرکےکہنےپرماں نےمبینہ طور پرسگےبیٹےکو قرنانی کا بکرا بنادیا۔۔پولیس نےماں باپ کوحراست میں لےکرمفرور پیرکی تلاش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اپنی جان بچانےکیلئےماں نے مبینہ طور پراپنے ہی لخت جگرکوبلی چڑھادیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تعویزگنڈےکرنےوالےجعلی پیرکےکہنے پر سنگدل ماں شبانہ اورنانی نےسات سالہ عمیرکی جان لے لی۔
فیروزوالہ کی رہائشی شبانہ اورنانی نےمصائب سےپریشان ہوکرایک پیرسے رابطہ کیا۔جعلی پیرنےشبانہ کوبتایاکہ اس پرجنات کاسایہ ہے اپنے بچےکی قربانی دوگےتونجات پاسکوگے۔
ضعیف الاعتقادخواتین نےپیرکی بات کوسچ مانااورگھرآکرماں نے اپنے ہی دوپٹےسےعمیرکوپھندہ لگادیا۔ اہل محلہ کا کہناہے ماں اورنانی جعلی پیر سے تعویزلیتےتھے۔
تھانہ فیروزوالہ پولیس نےعمیرکےماں باپ کوحراست میں لےکرمقدمہ درج کرلیا۔ بچےکی نانی غائب اور جعلی پیرفرارہیں۔ پولیس گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔