اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو نو وکٹوں سے ہرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے ایلیمینٹر میچ میں کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگزکیخلاف میچ نو وکٹوں سے جیت کرتیسرے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اسلام آباد کی ٹیم کل پشاور زلمی سے ٹکرائے گی اور جیتنےوالی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیخلاف فائنل میچ کھیلے گی۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یو نائیٹڈ نے کراچی کنگز کو با آسانی نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان سپرلیگ کا دوسرا پلے آف اسلام آبادیونائٹیڈ کےنام رہا۔ کراچی کنگزکی پی ایس ایل سے چھٹی ہوگئی۔

اسلام آباد نے کراچی کنگز کی طرف سے دیا گیا پی ایس ایل کا سب سے چھوٹا 112رنز کا ہدف15ویں اوور کی دوسری بال میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

مصباح الحق نے ٹاس جیتا اورپھر میچ کی فتح بھی اپنے نام کی۔ محمدسمیع کی شاندار بولنگ نے میچ کو یکطرفہ بنادیا۔

کراچی کنگزکے نئے کپتان روی بوپارا سینتیس رنزکی مزاحمت کرنے میں کامیاب ہوئے۔ لیکن محمد سمیع کی کیرئیر بیسٹ بولنگ نےکراچی کنگزکوایک سو گیارہ رنزتک محدود کردیا۔

ہدف کے تعاقب میں سہیل خان نے شرجیل خان کو پویلین بھیج کرجیت کی امید کی دلوائی۔ لیکن بریڈ ہیڈن اورڈوئن اسمتھ نے بولرزکے تمام ہتھیار ناکام بنادئیے۔ عمدہ بولنگ پر محمدسمیع کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔

آج لیگ میں اسلام آباد یو نائیٹڈ اور پشاور زلمے کا میچ ہوگا جس کی فاتح ٹیم 23فروری کو فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرے گی۔

دبئی : کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے ایلیمینٹر میچ میں کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز کے سیمنز 19،رکی ویسلز ایک,شعیب ملک صفر ,افتخار احمد8 ,روی بوپارا 37،ٹین ڈوئچے 16 ،سہیل خان 7اور عماد وسیم 6رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔محمد عامر 5 اور میر حمزہ صفر پر ناٹ آوٹ رہے۔

محمد سمیع کی تباہ کن باولنگ نے کراچی کنگز کے بیٹسمینوں کو زیادہ دیر وکٹ پر جمنے نہ دیا، محمد سمیع نے چار اوورز میں صرف 8 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز الیون میں لینڈل سمنز، شعیب ملک، رکی ویسلز، روی بوپارا (کپتان)، ریان ٹین ڈوئس شیٹ، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عامر، اسامہ میر، سہیل خان اور میر حمزہ شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ الیون میں شرجیل خان، ڈیوین اسمتھ، خالد لطیف، آصف علی، مصباح الحق (کپتان)، بریڈ ہیڈن، آندرے رسل، عمران خالد، سیموئیل بیڈری، محمد عرفان اور محمد سمیع شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز

مجموعی اسکور : 14.2 اوور : 115/1

اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

پندرہواں اوور : دوسری بال پر شاندار چوکے کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکور 115 ہوگیا ۔

چودہواں اوور : بریڈ ہیڈن نے اپنی نصف سینچری مکمل کر لی، ٹوٹل اسکور سات رنز کے اضافے سے 110 رنز

تیرہواں اوور :  اسکور میں چار رنز کا اضافہ ، 103 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر

بارہواں اوور : پانچ رنز کا اضافہ اسکور 99 ایک وکٹ کے نقصان پر

گیارہواں اوور : اسکور میں تیرہ رنز کا اضافہ ہوا جس میں ایک چھکا اور ایک چوکا بھی شامل ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے 94 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

دسواں اوور : تین چوکوں کے ساتھ چودہ رنز اسکور 81 رنز ہوگیا۔

نواں اوور : دو چھکوں کے ساتھ اسکور میں اٹھارہ رنز کا شاندار اضافہ، 67 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر

آٹھواں اوور : ایک چوکے کے ساتھ سات رنز کا اضافہ اسکور 49 ہوگیا، ایک کھلاڑی آؤٹ

ساتواں اوور : اسکور میں چار رنز کا اضافے سے 42 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر

چھٹا اوور : سات رنز کا اضافہ ۔ اسکور 38 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

پانچواں اوور : اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکور میں سات رنز کا اضافہ 31 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

چوتھااوور : دس رنز کا اضافے سے 24 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر

پہلی وکٹ : شرجیل خان نو گیندوں پر 9 رنز بنا کر سہیل خان کی بال پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،

تیسرا اوور : اسکور میں پانچ رنز کا اضافہ ، چودہ رنز بغیر کسی نقصان کے

دوسرا اوور : دو چوکوں کے ساتھ اسکور میں 8 رنز کا اضافہ ، ٹوٹل اسکور نو رنز بغیر کسی نقصان کے

پہلا اوور :  اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز شرجیل خان اور ڈیوین اسمتھ نے کھیل کا آغاز کیا، اسکور میں ایک رن کا اضافہ،

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی کنگز الیون اننگز

مجموعی اسکور :20اوور : 111/9

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 112 رنز کا ہدف دیا ہے ۔

بیسواں اوور : اسکور میں پانچ رنز کا اضافہ ، 111 رنز پر کراچی کنگز کے نو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

نویں وکٹ: سہیل خان دس گیندوں پر 7 رنز بنا کر آندرے رسل کی بال پر خالد لطیف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،

انیسواں اوور : اسکور میں سات رنز کا اضافہ، اسکور 106 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ

آٹھویں وکٹ : اسامہ میر پہلی بال پر کوئی رن بنا ئے بغیر محمد سمیع کی بال پر آندرے رسل ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،

ساتویں وکٹ : عماد وسیم 4 گیندوں پر 6رنز بنا کر محمد سمیع کی بال پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،

اٹھارہواں اوور : نو رنز کے اضافے سے اسکور 99 ہوگیا چھ وکٹوں کے نقصان پر

سترہواں اوور : صرف تین رنز کا اضافہ ۔ اسکور 90 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ

چھٹی وکٹ : ریان ٹین 23 گیندوں پر 16رنز بنا کر محمد سمیع کی بال پر بریڈ ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،

 پانچویں وکٹ : روی بوپارہ 36 گیندوں پر 37رنز بنا کر محمد سمیع کی بال پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،

سولہواں اوور : اسکور  میں چھ رنز کے اضافے سے 87 رنز چار کھلاڑی آؤٹ

پندرہواں اوور : سات رنز کے اضافے سے کراچی کنگز کا اسکور 81 ہوگیا چار کھلاڑی آؤٹ

چودہواں اوور : اسکور میں گیارہ رنز کا اضافہ جس میں ایک چھکا بھی شامل ہے، کراچی کنگز نے 74 رنز چار وکتوں کے نقصان پر بنا لئے۔

تیرہواں اوور : کراچی کنگز کے اسکور میں نو رنز کا اضافہ، 4 وکٹوں پر 63 رنز

بارہواں اوور : صرف پانچ رنز کا اضافے سے اسکور 54 رنز تک پہنچ سکا،چار  کھلاڑی آؤٹ

گیارہواں اوور : صرف چار رنز کا اضافہ، 49 رنز چار وکٹوں کے نقصان پر

دسواں اوور : صرف دو رنز کا اضافہ، اسکور 45 رنز چارکھلاڑی آؤٹ

نواں اوور : چار رنز کے اضافے سے اسکور 43 ہوگیا، چار کھلاڑی آؤٹ

چوتھی وکٹ : افتخار احمد 14 گیندوں پر 8 رنز بنا کر سیموئیل بیڈری کی بال پر آندرے رسل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،

آٹھواں اوور : چار رنز کے اضافے سے اسکور 39 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر

ساتویں اوور میں چھ رنز کا اضافہ ہوا، 35 رنز تین کھلاڑی آؤٹ

چھٹا اوور : صرف ایک رن کا اضافہ ہوسکا اوی ایک اور کھلاڑی آؤٹ ہونے سے اسکور 29 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر

تیسری وکٹ : شعیب ملک بغیر کوئی رن بنا ئے محمد عرفان کی بال پر بریڈ ہیڈن ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،

پانچواں اوور : چھ رنز کے اضافے سے اسکور 28 رنز دو کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔

دوسری وکٹ : لینڈل سمنز 18 گیندوں پر انیس رنز بنا کر آندرے رسل کی بال پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،

چوتھا اوور : اسکور میں دو رنز کے اضافے سے 22 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر

پہلی وکٹ : رکی ویسلز 5 گیندوں پر صرف ایک رن بنا کر محمد سمیع کی باکلل پر آؤٹ ہوگئے،  نئے آنے والے بیٹسمین افتخار احمد ہیں

تیسرا اوور : کراچی کنگز کے اسکور میں سیمینز نے اٹھارہ رنز کا شاندار اضافہ کیا، جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل ہے، ٹوٹل بیس رنز بغیر کسی نقصان کے

دوسرا اوور : اسکور میں صرف دو رنز کا اضافہ ہو سکا ، کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں

پہلا اوور : کراچی کنگز کے اوپنرز لینڈل سیمنز اور رکی ویسلز نے کھیل کا آغاز کیا،
عرفان خان کے پہلے اوور میں کوئی رن نہ بن سکا،

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں