دبئی: اسلام آبا یونائیٹڈ نے دھواں دار بیٹنگ کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے جس میں احمد شہزاد 64رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کاآغاز انتہائی مایوس کن رہا اور اوپنرر بسم اللہ خان میچ کی تیسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آوٹ ہو گئے۔
کیون پیٹرسن بھی بڑے میچ میں بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور 33 رنز کے مجموعی سکور پر 18 رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ اس کے بعد کمار سنگا کارا اور احمد شہزاد نے 87 رنز کی جارحانہ پارٹنر شپ قائم کی۔
کمار سنگا کارا 2 چھکوں اور7 چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 55 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔کوئٹہ کی جانب سے انور علی 13،محمد نواز 7اورکپتان سرفراز احمد 3رنز بنا سکے ۔اسلام آباد کی جانب سے آندرے رسل نے 3، محمد عرفان نے 2جبکہ محمد سمیع اور سنیل بدری نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 54 رنز کا جار حانہ آغاز فراہم کیا۔ گزشتہ میچ کے سنچری میکر شرجیل خان صرف 13 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد بریڈ ہیڈن اور ڈیوائن سمتھ نے کوئٹہ کے بولرز پر چوکوں اور چھکو ں کی بارش کر دی اور 85 رنز کی خارحانہ شراکت داری قائم کی۔
ڈیوائن سمتھ 51 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔خالد لطیف 16 اور آندرے رسل صرف 7رنز بنا سکے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انور علی ، اعزاز چیمہ ،نیتھن میکلم اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
براہ راست اپڈیٹ
اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز
چوتھی وکٹ: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیخالد لطیف 16 رنز بناکر انور علی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 18 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 169/3 ہوگیا۔
اوور نمبر 17 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 12 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 159/3 ہوگیا۔
تیسری وکٹ: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی رسیوئل 7 رنز بناکر اعزاز چیمہ کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 16 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 147/2 ہوگیا۔
دوسری وکٹ: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی سمتھ 73 رنز بناکر ذوالفقار بابر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 15 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 137/1 ہوگیا۔
اوور نمبر 14 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 130/1 ہوگیا۔
اوور نمبر 13 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 16 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 120/1 ہوگیا۔
اوور نمبر 12 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 104/1 ہوگیا۔
اوور نمبر 11 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 11 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 94/1 ہوگیا۔
اوور نمبر 10 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 83/1 ہوگیا۔
اوور نمبر 09 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 11 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 79/1 ہوگیا۔
اوور نمبر 08 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 1 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 68/1 ہوگیا۔
اوور نمبر 07 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 12 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 67/1 ہوگیا۔
اوور نمبر 06 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 55/1 ہوگیا۔
پہلی وکٹ: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی شرجیل خان 13 رنز بناکر مکیولم کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 05 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 46/0 ہوگیا۔
اوور نمبر 04 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 40/0 ہوگیا۔
اوور نمبر 03 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 32/0 ہوگیا۔
اوور نمبر 02 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 24/0 ہوگیا۔
اوور نمبر 01 ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 15 رنز بنا لئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 15/0 ہوگیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز
اوور نمبر 20 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 15 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 174/7 ہوگیا۔
ساتویں وکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی انور علی 13 رنز بناکر انندرے ریسوئل کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 19 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 159/6 ہوگیا۔
اوور نمبر 18 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 5 رنز کا اضافہ مزید ایک کھلاڑی کے نقصان پر ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 155/6 ہوگیا۔
چھٹی وکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی سرفراز احمد 3 رنز بناکر محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 17 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 10 رنز کا اضافہ مزید ایک کھلاڑی کے نقصان پر ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 150/5 ہوگیا۔
پانچویں وکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی احمد شہزاد 64 رنز بناکر محمد سمی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 16 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 11 رنز کا اضافہ مزید ایک کھلاڑی کے نقصان پر ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 140/4 ہوگیا۔
چوتھی وکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی محمد نواز 7 رنز بناکر بدری کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 15 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ مزید ایک کھلاڑی کے نقصان پر ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 129/3 ہوگیا۔
تیسری وکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کمار سنگارا 55 رنز بناکر انندرے ریسوئل کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 14 کمار سنگاکارا شاندار ففٹی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 16 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 117/2 ہوگیا۔
اوور نمبر 13 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 11 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 101/2 ہوگیا۔
اوور نمبر 12 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 90/2 ہوگیا۔
اوور نمبر 11 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 10 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 78/2 ہوگیا۔
اوور نمبر 10 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 10 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 68/2 ہوگیا۔
اوور نمبر 09 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 7 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 58/2 ہوگیا۔
اوور نمبر 08 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 7 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 51/2 ہوگیا۔
اوور نمبر 07 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 8 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 44/2 ہوگیا۔
اوور نمبر 06 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 3 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 36/2 ہوگیا۔
دوسری وکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی پیٹرسن 18 رنز بناکر انندرے ریسوئل کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 05 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 7 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 33/1 ہوگیا۔
اوور نمبر 04 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 26/1 ہوگیا۔
اوور نمبر 03 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 9 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 14/1 ہوگیا۔
اوور نمبر 02 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 5/1 ہوگیا۔
اوور نمبر 01 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک کھلاڑی کے نقصان پر صرف ایک رن بنایا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 1 کھلاڑی کے نقصان پر 1/1 ہوگیا۔
پہلی وکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر بسم اللہ بغیر کوئی رن بنا ئے محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
ٹیم
فائنل میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد،کمار سنگاکارا، کیون پیٹرسن،بسمہ اللہ خان، ایلٹن چکمبورا، گرانٹ ایلیٹ،نیتھن میکولم،اعزاز چیمہ،انورعلی، عمر گل، اسد شفیق، اکبرالرحمان، محمد نواز، لیوک رائٹ اور ذوالفقاربابر کا ساتھ حاصل ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شرجیل خان، ڈیوائن اسمتھ، سین بلنگ، بریڈ ہیڈن، خالد لطیف،کپتان مصباح الحق، اشعرزیدی،سیموئل بدری، آندرے رسلز،محمد سمیع،محمد عرفان،سعید اجمل، رومان رئیس،بابراعظم،آصف علی اور کامران غلام شامل ہیں۔
ٹاس
پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں اور وہ کوشش کریں گے کہ آج کے میچ میں بھی اپنی کارکردگی برقرار رکھیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر ہم ٹاس جیت بھی جاتے تو بھی پہلے ہی بیٹنگ کرتے کیونکہ ہم بڑا سکور بورڈ پر سجا نا چاہتے ہیں ۔
میچ سے قبل مناظر
شائقین پرجوش
Good crowd building up already for the big PSL Final #QuettaGladiators #PSLKaPehlaBadshah #IUvQG pic.twitter.com/Rqo2zz19MV
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 23, 2016
The random classy gladiators!!!! Love it when neutrals come up with such ideas #QuettaGladiators #PSLKaPehlaBadshah pic.twitter.com/ECG4rAEAN9 — Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 23, 2016
اختتامی تقریب
پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے پہلے ایونٹ کی اختتامی تقریب ہوئی، جس میں شاندار اور رنگا رنگ آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ دبئی میں پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کا آغاز شاندار آتشبازی سے ہوا، جس کے بعد رنگا رنگ روشنیوں کا سمندر میدان میں امنڈ آیا، بیس روز تک متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کا بخار سر چڑھا کر بولا۔ ایونٹ کا آغاز دبئی میں ہوا پھر دوسرے مرحلے کے میچز شارجہ میں کھیلے گئے اور آخری مرحلے کے میچز ایک بار پھر دبئی میں کھیلے گئے۔پی ایس ایل کا فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےدرمیان جاری ہے۔
Celebrating Success Of PSL #Fireworks #PSLFinal #HBLPSL @thePSLt20 pic.twitter.com/CYuRYjeiT4 — Daniyal Mirza (@Daniyal747) February 23, 2016
Fireworks before #HBLPSLFinal!#PSLT20 #PSLFinalpic.twitter.com/6900EgOZO4
— Masum Siddiqui (@MasumSiddiqui) February 23, 2016
Fireworks!!!!#AbKhelKeDikha pic.twitter.com/QX5EGoMOdI — Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 23, 2016