اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی کا یکم مارچ سے کرپشن فری پاکستان تحریک کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جماعت اسلامی نے یکم مارچ سے کرپشن فری پاکستان تحریک کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ایوب خان سے نوازشریف تک تما م حکمرانوں کا سرعام احتساب کیا جائے گا۔ کرپشن کو دہشت گردی قراردیا جائے۔

 منصورہ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں 12 ارب روزانہ، چار ہزار تین سو بیس ارب سالانہ کرپشن ہوتی ہے۔ سیاسی پارٹیاں سرمایہ داروں کو ٹکٹیں بیچتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 الیکشن کمشن کا منہ چڑا رہے ہیں۔ حکومتی اہلکار حج اور عمرے سے بھی کمائی کرتے ہیں۔ ذکوٰة اورعشرمیں بھی خورد برد ہوتی ہے۔

پیلی ٹیکسی، روزگاراسکیم، پڑھا لکھا پنجاب، تیل ، گیس اور معدنی ذخائر جیسے منصوبوں میں اربوں کی کرپشن کی گئی۔اس لئے کرپشن سے نجات کے لئے تحریک کا آغاز خیبر پختونخواہ سے شروع کیا جائے گا۔ جس کا ہدف کرپٹ نظام اور بدعنوان اشرافیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیک نام ، باضمیر شخصیات اور جماعتوں کو بھی تحریک میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تحریک کے دوران گلوبل آپریشن بھی شروع کیا جائے گا تاکہ سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اورامریکہ سے لوٹی دولت واپس لائی جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے تک جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی۔ کرپشن کو غداری اور دہشت گردی قراردیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں