ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

قائداعظم یونی ورسٹی ایچ ای سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقراررکھنے میں کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

ہائرایجوکیشن کمیشن نے جامعات کی رینکنگ کی فہرست شائع کردی ہے جس میں اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی قومی سطح پرسب سے بہترین یونی ورسٹی قرارپائی ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق جنرل کیٹیگری میں اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی پہلے نمبرپر ہے ، یونی ورسٹی آف پنجاب دوسرے نمبرپر، کومسیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی تیسرے نمبر پر ہے۔ جامعہ کراچی اس رینکنگ میں چوتھے نمبر پرہے۔

زرعی ایجوکیشن میں ایگریکلچر یو نیورسٹی فیصل آباد پہلے نمبر پر، یو نیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائئنسز لاہور کو دوسری اوریو نیورسٹی آف ایگریکلچرپشاورتیسری بہتر جامعہ قرار پائی۔

قائداعظم یو نیورسٹی سال 2013-14 میں بھی جنرل کیٹگری میں پہلے نمبر پررہی تھی جبکہ پنجاب یونیورسٹی دوسرے نمبر پراورنسٹ یو نیورسٹی تیسرے نمبرپررہی تھی۔

بزنس ایجوکیشن میں اقراء یونیورسٹی سب سے بہترتعلیمی ادارہ قرار پایا، دوسرے نمبر پرلاہور سکول آف اکانومکس، لاہور اور تیسرے نمبر پر آئی بی اے کراچی کو بہترین بزنس سکول قراردیا گیا۔

آرٹس کی کیٹگری میں صرف دو تعلیمی ادارے ہیں، نیشنل کالج آف آرٹس پہلے نمبر پراورانڈس ویلی آف آرٹس اینڈ آرکیٹیکچردوسرے نمبر پرہے۔

میڈیکل ایجوکیشن میں آغا خان یو ینورسٹی، یو نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور ڈاؤ یو نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کو بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا نمبر دیا گیا۔

انجنئیرنگ کی تعلیم میں نسٹ پہلے ، پیاس اسلام آباد دوسرے اور غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کو تیسرے نمبر کا بہترین ادارہ قرار دیا گیا۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی جامعات کے کیمپسز میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کی تعلیم پرپابندی لگا رہی ہے۔ اداروں کو پابند کیا جائے گا کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگریوں کے لیے کلاسز کا انعقاد اور دیگر سر گرمیاں جامعات میں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جامعات کی سالا نہ درجہ بندی کے اجراء سے تعلیمی معیارکو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ جامعات مارکیٹ دباؤ کے تحت بین الاقوامی معیاراوراچھی تعلیم کی ترویج پر توجہ دیں گی۔ جامعات کی درجہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ساٹھ سے زائد اشاریے مدنظر رکھے گے۔

 

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں