لاہور: پاکستانی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کوبھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم بھیجنے کی اجازت دے دی۔
قومی ٹیم کو درپیش تحفظات، خدشات اورسیکورٹی مسائل کے باوجود بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم نواز شریف نے ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔
نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کیلئے بھارتی حکومت نے پاکستان سے دغا بازی کی تھی لیکن پاکستان نے ثابت کردیا وہ کھیل چاہتا ہے کھلواڑ نہیں۔
چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے اجازت ملنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے، ساتھ ہی ساتھ شہریارخان نے آئی سی سی سے پاکستانی ٹیم کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات کی درخواست کردی۔
پاکستان میگا ایونٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغاز سولہ مارچ کوکوالیفائرکے خلاف کرے گا، انیس مارچ کو دھرم شالہ میں بھارت سے سنسنی خیز ٹاکرا ہوگا۔