اشتہار

عمران خان کی پشاوریونیورسٹی آمد کو اساتذہ نے سیاسی مداخلت قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ نے عمران خان کی آمد کو انتظامی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا)نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے دورہ جامعہ پشاور کو یونیور سٹی میں کھلم کھلا سیاسی مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

پشاور یونیورسٹی میں پیوٹا کی ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر جملی احمد چترالی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں پیوٹا رہنماؤں نے پروگرام کے دوران مختلف طلباء و طالبات کی جانب سے سیاسی نعرے بازی کو تعلیمی ماحول خراب کرنے کی سازش قرار دیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ واقعے کا نوٹس لے کر آئندہ کیلئے پشاور یونیورسٹی میں جامعہ کی خود مختاری میں مداخلت کے دروازے بند کئے جائیں۔

پروفیسر ڈاکٹر جملی احمد چترالی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد وہاں کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کیا جائے۔

پیوٹا عہدیداران نے سیاسی اکابرین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے نظریات طلباء وطالبات پر زبردستی مسلط کرنے سے گریز کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں