ڈھاکہ: ایشیا کپ کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔
شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پاکستان کی اننگز کا آسان انتہائی مایوس کن رہا اور پروفیسر محمد حفیظ میچ کی چوتھی گیند پر صرف 4رنز سکور کر کے کیچ آﺅٹ ہو گئے ۔
شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 83 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی پاکستان کی جانب سےصرف دو کھلاڑی ڈبل فیگر میں اسکور بنا سکے سرفراز احمد 25 رنز بنا کر جبکہ خرم منظور 10 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔
شرجیل خان صرف 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، خرم منظور 10 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے، شعیب ملک صرف 4 رنز بنا سکے،عمر اکمل صرف 3 رنز شاہد آفریدی 2 وہاب ریاض نے 4 محمد سمیع نے 8 جبکہ محمد عامر نے 1 رن بنایا ۔
بھارت کی جانب سے پانڈیا نے 3،جڈیجہ نے 2 جبکہ اشیش نہرا ،بمرا اور یوراج سنگھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
ہدف کے جواب میں بھارتی ٹیم آغاز میں مشکلات کا شکار رہی لیکن یووراج اور کوہلی نے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ روہت شرما اور اجینکا رہانے نے اننگز کا آغاز کیا، محمد عامر نے دوسری ہی گیند پر شرما اور چوتھی گیند پر رہانے کو آؤٹ کرکے میچ میں دلچسپی پیدا کردی۔
محمد سمیع نے دوسرے اوور میں 4 رنز دیے جب کہ محمد عامر نے تیسرے اوور میں سریش رائنا کو ایک رنز پر آؤٹ کرکے بھارتی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، عامر نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں، وہاب ریاض نے 9ویں اوور میں 15 رنز دے کر بھارت کے لیے ہدف مزید آسان کردیا۔
ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ نے چوتھی وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، ویرات کوہلی 49 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ یووراج 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے اور کپتان دھونی نے وننگ شارٹ کھیلا وہ 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر، محمد عرفان اور محمد سمیع نے شاندار بولنگ اسپیل کیے، عامر نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 3، محمد سمیع نے 16 رنز دے کر 2 اور عرفان نے بغیر کوئی وکٹ لیے 4 اوورز میں 16 رنز دیے۔
براہ راست اپڈیٹ
بھارت اننگز
اوور نمبر 15 ہدف کے تعقب میں بھارت نےدو کھلاڑی کے نقصان پر 4 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 80/5 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی)
پانچویں وکٹ: بھارت کے کھلاڑی ایچ ایچ پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے محمد سمی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
چوتھی وکٹ: بھارت کے کھلاڑی ویرات کھولی 49 رن بناکر محمد سمی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 14 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 7 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 76/3 ہوگیا۔ ( بالر وہاب ریاض)
اوور نمبر 13 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 6 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 69/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان)
اوور نمبر 12 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 5 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 63/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی)
اوور نمبر 11 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 5 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 58/3 ہوگیا۔ ( بالر وہاب ریاض)
اوور نمبر 10 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 3 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 53/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی)
اوور نمبر 09 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 15 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 50/3 ہوگیا۔ ( بالر وہاب ریاض)
اوور نمبر 08 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 6 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 35/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان)
اوور نمبر 07 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 8 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 29/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر)
اوور نمبر 06 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 1 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 21/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان)
اوور نمبر 05 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 7 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 20/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )
اوور نمبر 04 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 4 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 13/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان)
اوور نمبر 03 ہدف کے تعقب میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر بھارت نے 3 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 9/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )
تیسری وکٹ: بھارت کے کھلاڑی سریش رائنا 1 رن بناکر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 02 ہدف کے تعقب میں بھارت نے 4 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 6/2 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی )
اوور نمبر 01 ہدف کے تعقب میں دو کھلاڑی کے نقصان پر بھارت نے 2 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 2/2 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )
دوسری وکٹ: بھارت کے کھلاڑی رہانے بغیر کوئی رن بنائے محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
پہلی وکٹ: بھارت کے کھلاڑی شرما بغیر کوئی رن بنائے محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
پاکستان اننگز
آخری وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی محمد عامر 1 رنز بناکر پانڈیا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
نویں وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی محمد سمی 8 رنز بناکر پانڈیا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 17 ایک کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور 83/8 ہوگیا۔ (محمد سمی اور محمد عامر )
اوور نمبر 16 ایک کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کے اسکور میں صرف 1 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور 71/8 ہوگیا۔ (محمد سمی اور محمد عامر )
آٹھویں وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی سرفراز احمد 25 رنز بناکر جدیجا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 15 پاکستان کے اسکور میں 7 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور 70/7 ہوگیا۔ (محمد سمی اور سرفراز احمد)
اوور نمبر 14 پاکستان کے اسکور میں 5 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور 63/7 ہوگیا۔ (محمد سمی اور سرفراز احمد)
اوور نمبر 13 پاکستان کے اسکور میں 2 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور 58/7 ہوگیا۔ (محمد سمی اور سرفراز احمد)
اوور نمبر 12 ایک کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کے اسکور میں 5 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور 56/7 ہوگیا۔ (محمد سمی اور سرفراز احمد)
ساتویں وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی وہاب ریاض 4 رنز بناکر جدیجا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 11 پاکستان کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور 51/6 ہوگیا۔ (وہاب ریاض اور سرفراز احمد)
اوور نمبر 10 پاکستان کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور 47/6 ہوگیا۔ (وہاب ریاض اور سرفراز احمد)
اوور نمبر 09 پاکستان کے اسکور میں صرف 1 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور 43/6 ہوگیا۔ (وہاب ریاض اور سرفراز احمد)
اوور نمبر 08 دو کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کے اسکور میں 7 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور 42/6 ہوگیا۔
چھٹی وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی شاہد آفریدی 2 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے ۔
پانچویں وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی عمر اکمل 3 رنز بنا کر یوراج سنگھ کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 07 ایک کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کے اسکور میں 3 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور 35/4 ہوگیا۔(عمر اکمل اور سرفراز احمد)
چوتھی وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی شعیب ملک 4 رنز بنا کر پانڈیا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 06 ایک کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور 32/3 ہوگیا۔(عمر اکمل اور شعیب ملک)
تیسری وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی خرم منظور 10 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 05 پاکستان کے اسکور میں 2 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور 28/2 ہوگیا۔(خرم منظور اور شعیب ملک)
اوور نمبر 04 ایک کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کے اسکور میں 8 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور 26/2 ہوگیا۔(خرم منظور اور شعیب ملک)
دوسری وکٹ: پاکستان کے اوپنر شرجیل خان 7 رنز بنا کر بومرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 03 پاکستان کی جانب اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ اسکور میں 13 رنز کا اضافہ ، پاکستان کا مجموعی اسکور 18/1 ہوگیا۔(خرم منظور اور شرجیل خان)
اوور نمبر 02 پاکستان نے اس اووز میں کوئی رن نہیں بنایا ، پاکستان کا مجموعی اسکور 5/1 ہوگیا۔(خرم منظور اور شرجیل خان)
اوور نمبر 01 پاکستان کا ایک کھلاڑی کے نقصان پر 5 رن بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور 1 کھلاڑی کے نقصان پر 5/1 ہوگیا۔
پہلی وکٹ: پاکستان کے اوپنر محمد حفیظ 4 رنز بنا کر نہرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
ٹاس
ایشیا کپ کے بڑے میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ٹیم
پاکستانی سکواڈ کپتان شاہد آفریدی سمیت محمد حفیظ، خرم منظور، شعیب ملک، سرفراز احمد، عمر اکمل، خالد لطیف، بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر، انور علی، وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد نواز اور محمد سمیع شامل ہیں۔
دوسری جانب بھارتی سکواڈ میں کپتان مہندرا سنگھ دھونی، روہت شرما، شیکھر دھاون، ویرات کوہلی، سریش رائنا، یوراج سنگھ، اجنکیا راہانے، رویندرا جدیجا، ہردک پانڈیا، روی چندرا ایشون، ہربھجن سنگھ، جسپریت بمرا، پاون نیگی، اشیش نہرا شامل ہیں۔