ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایشیا کپ میں بنگلہ دیش اورسری لنکا آج مدمقابل ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ: ایشیا کپ میں آج میزبان بنگلہ دیش اورسری لنکا کی ٹیمیں ڈھاکہ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔ یواے ای کے خلاف بنگلہ دیش اور سری لنکا نے میدان مارا لیکن بھارت کے ہاتھوں بنگال ٹائیگرز کا جادو نہ چل سکا۔

ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ محفوظ رکھنے کے لئے بنگلہ دیش کو میچ میں لازمی فتح درکار ہوگی، ناکامی کی صورت میں فائنل تک پیش قدمی مشکل ہوجائے گی۔۔

ٹیم میں تمیم اقبال کے نہ ہونے سے بنگلہ دیش کو بیٹنگ میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

بنگلہ دیش مختصرفارمیٹ میں سری لنکا کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک چارمیچز کھیلے گئے جس میں سری لنکا فاتح رہا۔

دوسری جانب سری لنکا کا ہتھیار اس کاباؤلنگ اٹیک ہے جبکہ بیٹنگ میں بھی سری لنکا کے پاس کھیل کا نقشہ بدلنے والے کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں