ڈھاکہ: ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جا ہے میچ میں یو اے ای کے کپتان امجد جاوید نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
چھٹے میچ میں یو اے ای کی جانب سے روہان مصطفیٰ اور محمد کلیم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی ایک ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد شہزاد بیٹنگ کے لیے آئے اور 5 رنز بنا کر محمد عرفان کا نشانہ بنے۔ شیمان انور اور عثمان مشتاق نے چوتھی وکٹ کے لیے 29 رنز کی شراکت داری قائم کی، مشتاق 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ شامین انور نے پانچویں وکٹ کے لیے محمد عثمان کے ساتھ ملکر 31 رنز بنائے، شامین 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
محمد عثمان نے چھٹی وکٹ کے لیے کپتان محمد امجد کے ہمراہ ملکر 46 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا اسکور مستحکم کیا، محمد عثمان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 6 رنز دے کر 2 وکٹیں، محمد عرفان نے بھی 2 جب کہ محمد سمیع اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعقب میں پاکستان نے انیسویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ محمد حفیظ اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن یو اے ای کے کپتان امجد جاوید نے 3 اوور کے اندر شرجیل خان 4، خرم منظور 0 اور محمد حفیظ کو 11 رنز پر پویلین بھیج کر میچ میں سنسنی پیدا کردی۔
تاہم عمر اکمل اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت داری قائم کرکے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کرایا۔ شعیب ملک 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 63 جب کہ عمر اکمل 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 50 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
براہ راست اپڈیٹ
پاکستان اننگز
اوور نمبر 19 پاکستان نے مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔
اوور نمبر 18 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 23 رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 126/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)
اوور نمبر 17 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 12 رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 103/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)
اوور نمبر 16 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 7 رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 91/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)
اوور نمبر 15 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 9 رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 84/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)
اوور نمبر 14 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 11 رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 75/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)
اوور نمبر 13 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 5 رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 64/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)
اوور نمبر 12 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 8 رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 59/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)
اوور نمبر 11 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 3 رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 51/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)
اوور نمبر 10 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 7 رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 48/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)
اوور نمبر 09 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 6 رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 41/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)
اوور نمبر 08 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 4 رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 35/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)
اوور نمبر 07 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 5 رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 31/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)
اوور نمبر 06 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 8 رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 26/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)
اوور نمبر 05 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے صرف 1 رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 18/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)
اوور نمبر 04 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 1 رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 17/3 ہوگیا۔(شعیب ملک اور عمر اکمل)
تیسری وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی محمد حفیظ 11 رنز بنا کر امجد جاوید کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 03 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 5 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور 16/2 ہوگیا۔(محمد حفیظ اور عمر اکمل)
اوور نمبر 02 ہدف کے تعقب میں پاکستان نے دو کھلاڑی کے نقصان پر 4 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور 11/2 ہوگیا۔(محمد حفیظ اور عمر اکمل)
دوسری وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی خرم منظور بغیر کوئی رن بنا کر امجد جاوید کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
پہلی وکٹ: پاکستان کے اوپنر شرجیل خان 4 رنز بنا کر امجد جاوید کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 01 ہدف کے تعقب میں پاکستان7 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور 7/0 ہوگیا۔(محمد حفیظ اور شرجیل خان)
یو اے ای اننگز
اوور نمبر 20 یو اے ای کے اسکور میں 11 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 129/5 ہوگیا۔( بالر محمد سمی )
اوور نمبر 19 ایک کھلاڑی نقصان پر یو اے ای کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 118/5 ہوگیا۔( بالر محمد عامر )
چھٹی وکٹ: یو اے ای کے کھلاڑی محمد عثمان 21 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 18 یو اے ای کے اسکور میں 13 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 114/5 ہوگیا۔( بالر محمد عرفان )
اوور نمبر 17 یو اے ای کے اسکور میں 1 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 101/5 ہوگیا۔( بالر محمد عامر )
اوور نمبر 16 یو اے ای کے اسکور میں 10 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 100/5 ہوگیا۔( بالر محمد سمی )
اوور نمبر 15 یو اے ای کے اسکور میں 14 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 90/5 ہوگیا۔( بالر شعیب ملک )
اوور نمبر 14 یو اے ای کے اسکور میں 6 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 76/5 ہوگیا۔( بالر محمد عرفان )
پانچویں وکٹ: یو اے ای کے کھلاڑی شمین انور 46 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 13 یو اے ای کے اسکور میں 17 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 70/4 ہوگیا۔( بالر شاہد آفریدی )
اوور نمبر 12 یو اے ای کے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 53/4 ہوگیا۔( بالر محمد نواز )
اوور نمبر 11 ایک کھلاڑی نقصان پر یو اے ای کے اسکور میں 1 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 41/4 ہوگیا۔( بالر شاہد آفریدی )
چوتھی وکٹ: یو اے ای کے کھلاڑی عثمان مشتاق 9 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 10 یو اے ای کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 40/3 ہوگیا۔( بالر محمد نواز )
اوور نمبر 09 یو اے ای کے اسکور میں 3 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 36/3 ہوگیا۔( بالر شاہد آفریدی )
اوور نمبر 08 یو اے ای کے اسکور میں 10 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 33/3 ہوگیا۔( بالر محمد نواز )
اوور نمبر 07 یو اے ای کے اسکور میں 3 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 23/3 ہوگیا۔( بالر شاہد آفریدی )
اوور نمبر 06 یو اے ای کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 20/3 ہوگیا۔( بالر محمد عرفان )
اوور نمبر 05 یو اے ای کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 16/3 ہوگیا۔( بالر محمد سمی )
اوور نمبر 04 ایک کھلاڑی نقصان پر یو اے ای کے اسکور میں 7 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور 12/3 ہوگیا۔( بالر محمد عرفان )
تیسری وکٹ: یو اے ای کے کھلاڑی محمد شہزاد 5 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 03 ایک کھلاڑی نقصان پر یو اے ای نے اس اووز میں کوئی رن نہیں بنایا ، یو اے ای کا مجموعی اسکور 5/2 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )
دوسری وکٹ: یو اے ای کے کھلاڑی محمد کلیم 1 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 02 ایک کھلاڑی نقصان پر یو اے ای کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ، یو اے ای کا مجموعی اسکور 5/1 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی )
پہلی وکٹ: یو اے ای کے اوپنر روہن مصطفیٰ 1 رنز بنا کر محمد سمی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
اوور نمبر 01 یو اے ای نے صرف 1 رن بنائے ، یو اے ای کا مجموعی اسکور پر 1/0 ہوگیا۔( بالر محمد عامر )
ٹاس
ایشیا کپ کے میچ میں یو اے ای کے کپتان امجد جاوید نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یو اے ای کے کپتان امجد جاوید کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو میچز میں انکی ٹیم کی بیٹنگ ناکام ہو رہی ہے لیکن وہ پاکستان کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے کی بھر پور کوشش کریں گے، ان کی کوشش ہو گی کہ وہ پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 130رنز کا ہدف دیں ۔
قومی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یو اے ای ایک اچھی ٹیم ہے اور ہمیں گزشتہ میچ میں کی گئی اپنی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دوہرانا اور ہم سب کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا نی چاہیے ۔
ٹیم
پاکستانی سکواڈ کپتان شاہد آفریدی سمیت محمد حفیظ،شرجیل خان، خرم منظور، شعیب ملک، سرفراز احمد، عمر اکمل، محمد عامر، محمد عرفان، محمد نواز اور محمد سمیع شامل ہیں۔
دوسری جانب یو اے ای اسکواڈ میں کپتان امجد جاوید، روہن مصطفیٰ، محمد کلیم ، محمد شہزاد ، شیمان انور، محمد عثمان ، ایس پی پٹیل ، فہد طارق ، احمد رضا، عثمان مشتاق اور محمد نوید شامل ہیں۔