تازہ ترین

بھتےکی اٹھانوے فیصد کالزافغانستان سےآتی ہیں، کے پی کے پولیس

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے مطالبہ کیا ہے کہ بھتہ خوری کامعاملہ افغان حکومت سے اٹھایا جائے،پچھلے مہینے قتل ہونے والے بابائےتاجرحاجی حلیم جان کو بھی افغانستان سےبھتےکی کالز آئی تھیں۔

بھتہ خوری نے پشاورکے تاجروں کی زندگی اجیرن کردی،کریکر دھماکوں کے بعد معاملہ دن دہاڑے گولی مارکرقتل کردینے تک پہنچ گیا۔

خیبرپختونخوا پولیس نے بھتہ خوری کی روک تھام کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت بھتہ خوری کامعاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھائے۔

خیبرپختونخوا پولیس کےمطابق بھتےکےلئےاٹھانوے فیصد کالزافغان نمبروں سےآتی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت افغانستان سے بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرے۔

پشاورمیں نوفروری کوبابائےتاجرحاجی حلیم جان کوگولی مارکرجاں بحق کردیا گیا تھا،ان سےتین کروڑ بھتہ مانگاگیا تھا،اسی روز افغان سم سے سات سے دس تاجروں کو دھمکی آمیز کالز کی گئیں تھی۔

 

Comments

- Advertisement -