منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

آصف زرداری کا بیان یوٹرن نہیں رائٹ ٹرن ہے، یوسف رضا گیلانی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا بیان یوٹرن نہیں رائٹ ٹرن ہے ،پنجاب کا رخ کرنے پرنیب کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

یہ بات انہوں نے ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے سابق صدرآصف زرداری کے آرمی چیف سے متعلق بیان پر کہا کہ سابق صدرکا بیان تو رائٹ ٹرن ہے یو ٹرن نہیں۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نیب کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے بھی کچھ باتیں کیں، تحفظ حقوق نسواں بل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب اسمبلی میں بل پر بات ہوگی تو پیپلز پارٹی بھی اپنا مؤقف دے گی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب جب دوسری طرف توجہ کرتی ہے تو دھمکیاں آتی ہیں لیکن جب ہمارے اوپر کیسز بنائے جاتے ہیں تو کوئی دھمکی نہیں آتی ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین بل پر جب اسمبلی میں بات ہوگی تو ہماری جماعت بھی اپنا مؤقف دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ر حیم یار خان سے جنوبی پنجاب کے دورے کا آغاز کریں گے۔

این اے 153 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے متوسط طبقے کے کارکن کو ٹکٹ دیا ہے۔

سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف دونوں ہی اسمبلی نہیں جاتے۔ اگر حکمرانوں کو غریبوں کا احساس ہوتا تو اورنج ٹرین جیسے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ نہ کرتے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں