اسلام آباد: احمد شہزاد نے پی سی بی کی جانب سے پاسپورٹ مانگنے کی خبر کی تصدیق کردی، کہتے ہیں برا وقت ضرور ہے مگر ہمیں کپتان اور منیجمنٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے، بنگلادیش میں کنڈیشن بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ ایشیاء کپ کے دوران بنگلہ دیش میں پچ کنڈیشن بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھیں،، بیٹسمین بھی کنڈیشنز کو نہ سمجھ سکے۔
احمد شہزاد نے تصدیق کی کہ پی سی بی نے ان سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے پاسپورٹ مانگا ہے،اوپننگ بلے باز کا کہنا تھا کہ اچھا برا وقت ہر ٹیم پر آتا ہے آگے ورلڈکپ ہے ہمیں اپنے کپتان اور منیجمنٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
احمد شہزاد کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ کی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا، مگر اب ان کی واپسی کے امکانات روشن ہیں۔