کراچی: دودھ کے بیوپاریوں سےمذاکرات کے بعد انتظامیہ نے دودھ کےسرکاری ریٹ ستر روپے سے اسی روپےفی لیٹرکردی، جبکہ مارکیٹ میں دودھ نوے روپےلیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
کراچی میں دودھ کےسرکاری ریٹ اسی روپے فی لیٹرہوں گے، کمشنرکراچی،ڈیری فارمرز،ہول سیلر،ریٹیل ایسوسی ایشن چودہ گھنٹے سر جوڑ کے بیٹھے اور دودھ کی قیمت کا تنازع توحل کرلیا، لیکن اس چکی میں عوام پِس گئے ۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن چوراسی روپے فی لیٹر دودھ کی قیمت پر ڈٹی تھی جبکہ انتظامیہ نے بہتر روپے کی تجویز دی ،درمیانی راستے نکلا اور دودھ کی قیمت اسی روپے فی لیٹرمقرر کی گئی ۔
دودھ جو پہلے ہی حکومت کی مقرر کر دہ ستر روپے فی لیٹر کے بر عکس چوراسی روپی فی لیٹر میں فروخت کیا جارہا تھا، مذاکرات کی کامیابی کے باوجود بازارمیں دودھ نوے روپے لیٹرمل رہاہے۔