اشتہار

ندیم نصرت نے ایم کیوایم قائد کی علالت کی خبروں کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: متحدہ قومی موومنٹ نے الطاف حسین کی صحت سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں سازش قراردے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینئرندیم نصرت کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کی علالت کی افواہیں سازش کے تحت پھیلائی جارہی ہیں۔

ندیم نصرت نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پرتوجہ نہ دیں، قائد ایم کیوایم الطاف حسین خیریت سے ہیں اور رابطہ کمیٹی سمیت دیگرشعبہ جات سے رابطے میں ہیں۔

- Advertisement -

ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد کی علالت کی خبریں بے بنیاد اورایم کیو ایم کے خلاف سازش کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دیرسے سوشل میڈٰیا پرایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی صحت سے متعلق منفی اطلاعات گردش کررہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں