ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں اورٹیم مینجمنٹ کو تیاررہنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریارخان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو تیاررہنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں مکمل ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں چئیرمین پی سی بی شہریار خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ملاقات کی۔

چئیرمین شہریار خان نے کھلاڑیوں کو توجہ کھیل پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔ ہیڈ کوچ وقار یونس، چیف سلیکٹر ہارون رشید اور دیگر کوچنگ اسٹاف کے لوگ بھی ملاقات میں شریک تھے۔

شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت جانے کے لئے وفاقی حکومت کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ کھلاڑی تیار رہیں امید ہے اجازت جلد مل جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کلئیرنس کے بعد ٹیم کا آج رات کولکتہ کے لئے اڑان بھرنے کا امکان ہے۔ پاکستان کا بارہ مارچ کو وارم اپ میچ شیڈول ہے۔ جبکہ شاہین ٹورنامنٹ کا آغاز سولہ مارچ کو کوالیفائنگ ٹیم کے خلاف میچ سے کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں