جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی سعودی فرمانروا سے ملاقات‘ اہم امورزیرِغور

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: وزیراعظم محمد نوازشریف اورسعودی عرب کےفرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزالسعود سے اہم ملاقات کی۔

حفرالباطن میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم اورشاہ سلمان نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورخطے کی موجودہ صورتحال سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اورخارجہ امورسے متعلق وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیراعظم نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی جانب سے اکیس ملکوں کے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزا ز میں دئیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی۔

اس سے قبل نوازشریف اوردوسرے ملکوں کے رہنمائوں نے سعودی عرب کے شہر حفرالباطن میں فوجی مشقوں نارتھ تھنڈر کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان کا فوجی دستہ بھی اختتامی تقریب کا حصہ تھا جس میں پیرا شوٹنگ اورفضائی حملے کا بہترین مظاہرہ پیش کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں