اسلام آباد : سابق صدرپرویز مشرف کو ججزنظر بندی کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سماعت 25مارچ تک ملتوی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو ایک بار پھر عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔
ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرم نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
- Advertisement -
عدالت نے سابق صدر کو ایک بار پھر حاضری سے استثنی دے دیا ہے۔عدالت نے میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کیلئے بھجوا دی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سماعت 25مارچ تک ملتوی کردی ۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے میڈیکل رپورٹ پر اعتراض کیا کہ نئی میڈیکل رپورٹ پیش کی جائے۔