اشتہار

مذہبی نفرت کا شکار بننے والی مسلم خواتین کی سیلف ڈیفنس کی تربیت

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکہ میں مسلمانوں کےخلاف بڑھتے ہوئےجرائم سےبچاؤکے لئے مسلمان خواتین نےسیلف ڈیفنس کی تربیت لینی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں نفرت پرمبنی جرائم سےبچنےکے لئےایک ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا۔

ورکشاپ میں حصہ لینےوالی تقریباً بیس مسلمان خواتین کو بنیادی سیلف ڈیفنس کی تربیت دی گئی۔ ورکشاپ کا انعقاد نیویارک سے تعلق رکھنےوالی مصری نژاد امریکی خاتون رعنا عبدالحمید نےکیا۔ انہوں نےخواتین کومارشل آرٹس کی بنیادی تربیت دی۔

- Advertisement -

امریکہ میں حجاب اختیارکرنےوالی مسلمان خواتین کےخلاف گذشتہ کچھ عرصےمیں حجاب کھینچنے اورحراساں کیےجانےکےواقعات آئے روزرپورٹ ہوتے رہے ہیں اورحالیہ کچھ عرصے کےدوران ان واقعات میں اضافہ دیکھنےمیں آیاہے۔

مذہبی بنیادوں پرہونےوالےہیٹ کرائم میں اعدادوشمار کےمطابق اسی فیصدخواتین کونشانہ بنایاگیاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں