دبئی: فلسطین کی پرائمری اسکول ٹیچرنے دنیا کے بہترین اساتذہ کے مقابلے میں دس لاکھ ڈالر کا انعام اپنے نام کرلیا۔
دبئی میں بہترین اساتذہ کا مقابلہ ہوا جس میں فلسطینی ٹیچربازی لےگئیں، سالانہ ایونٹ میں دنیا بھرکے اساتذہ نے حصہ لیا۔
مقابلے میں کامیابی فلسطین کی پرائمری اسکول ٹیچرکے حصے میں آئی جس کا اعلان پوپ فرانسس نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔
حنان الحروب بذات خود فلسطین کے پناہ گزین کیمپ میں پلی بڑھی ہیں اوراب وہ انہی کیمپوں میں پناہ گزینوں کو تعلیم دیتی ہیں۔
اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں حنان کا کہنا تھا کہ اساتذہ دنیا بدل سکتے ہیں، مقابلے میں فلسطینی ٹیچرکودس لاکھ ڈالرکا انعام دیاگیا۔