کراچی: حیدرآباد کی رہائشی خاتون غربت سے تنگ آکراپنے چھ بچے فروخت کرنے کراچی پریس کلب پہنچ گئی۔
مریم نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ وہ حیدرآباد کی رہائشی ہے، اس کے شوہر ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے اور اس کی آمدنی انتہائی کم ہے جس کے باعث ان کے گھر کا گزارہ نہیں ہوپاتا۔
خاتون کے مطابق وہ اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیرہے۔ کئی ماہ سے گھر کا کرایا بھی نہیں دیا ہے جبکہ ان پرڈھائی لاکھ روپے قرض واجب الادا ہوچکا ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ حالات سے تنگ آکر اپنے چھ بچے فروخت کرنے کراچی آئی ہوں، انتہائی مجبورہوکریہ قدم اٹھایا ہے۔