اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پرویزمشرف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق اپیل سماعت کیلئےمنظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو بیرون ملک روانگی کی اجازت سے متعلق اپیل کی سماعت جلد کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے وفاق کی اپیل کل سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے۔

بدھ کی صبح چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق کی اپیل کی سماعت کرے گا۔

سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست پر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف وفاق کی اپیل پر سپریم کورٹ نے سندھ حکم کا ہائی کورٹ معطل کر کے باقاعدہ سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی تھی.

- Advertisement -

آج جنرل ر پرویز مشرف کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف کو ریڑھ کی ہڈی کا عارضہ لاحق ہوا ہے جس کا علاج بیرون ملک ہی ممکن ہے،انہوں نے عدالت کق یقین دہانی کرائی کہ علاج کے بعد پرویز مشرف وطن واپس آجائیں گے،انہیں کسی عدالت نے نہ گرفتار کرنے کا حکم دے رکھا ہے نہ ہی علاج کے لیے کہیں جانے پر پابندی عائد کی ہے.

انہوں نے کہا کہ اگر پرویز مشرف کو بیرون ملک جلد جانے کی اجازت نہ دی گئی تو خطرہ ہے کہ ان کا دھڑ مفلوج نہ ہو جائیں ۔

اس موقع پر فروغ نسیم نے تازہ ترین میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کا جائزہ لیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ اس موقع پر ہم کوئی تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ ہمرا تبصرہ میڈیا کی ہیڈ لائن بن جاتا ہے،تاہم عدالت آپ کی استدعا منظور کرتے ہوئے اپیل کی سماعت کل کر کے فیصلہ سنا سکتی ہے۔

فروغ نسیم اور اتارنی جنرل کے اتفاق رائے سے اپیل کی باقاعدہ سماعت بدھ کی صبح کے لیے مقرر کر دی گئی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں