اشتہار

استنبول میں خودکش دھماکہ، پانچ ہلاک چھتیس زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول: استنبول کے سیاحتی مقام پرخودکش دھماکےمیں اسرائیلی اورامریکی سیاحوں سمیت پانچ غیرملکی ہلاک اورچھتیس سے زائدافراد زخمی ہوگئے۔

ترکی کے شہر استنبول میں ایک سیاحتی مقام استقلال اسٹریٹ پرخود کش بمباری نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے کے نتیجے میں دو امریکی ، دواسرائیلی اورایرانی شہری ہلاک ہوگیا جبکہ زخمی ہونے والوں میں بھی اکثریت غیرملکیوں کی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ ہفتے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے دھماکے میں سینتیس افراد ہلاک ہوئے تھے اور کرد عسکریت پسند تنظیم ٹی اے کے نے اس حملے کے ذمہ داری قبول کی تھی۔

یاد رہے کہ امریکی سفارتخانے نے گزشتہ حملے سے دو روزقبل ہی اپنے شہریوں کو دہشت گرد حملے کی وارننگ دی تھی جس میں سرکاری عمارات اور ہاؤسز سے دوررہنے کی ہدایت شامل تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں