اشتہار

مصطفیٰ کمال نے حیدرآباد میں اپنی پارٹی کے دفتر کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: پاک سرزمین پارٹی کے مصطفی کمال نے کہا ہے ان کے پاس پچیس سال نہیں وہ پچیس ہفتوں میں برسوں کی خرافات ختم کرنے نکلے ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے مصطفی کمال حیدرآباد میں پارٹی دفترکا افتتاح کرنے پہنچے تو پورجوش نعروں سے ان کا خیرمقدم کیا گیا۔

مصطفی کمال نے اپنی تقریرمیں جہاں بہت سے باتیں کیں وہیں اپنے سابق قائدپر کئی سنجیدہ الزمات بھی لگائے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا مسلسل حکومتوں کا حصہ رہنے والوں نے حیدرآبادمیں یونیورسٹی بنانے کے لیے پیسے مانگے۔

سابق ناظم کراچی کا کہنا تھا ایم کیوایم کے قائد کو اپنی سیاست کے لیے لاشیں ، اسیراورلاپتہ کارکن چاہیئں۔

مصطفی کمال نے اپنی تقریرمیں اپنا موقف دھرایا کہ وہ دلوں کو جوڑنے آئے ہیں ،ان کی پارٹی کا منشور نفرتوں کو مٹاکر محبتوں کو فروغ دینا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں