تازہ ترین

کلبھوشن یادیو ہماری نیوی کا افسرتھا، بھارت نے تسلیم کرلیا

نئی دہلی / اسلام آباد : بھارت نے تسلیم کرلیا کہ بلوچستان سے پکڑا جانے والا جاسوس کلبھوشن یادیو ہماری نیوی کاافسر تھا، بحریہ سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی۔

بھارتی وزارت خارجہ کےترجمان نے دعوٰی کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کےبعد سے کل بھوشن کا حکومت سےکوئی تعلق نہیں۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ کلبھوشن یادیو تک سفارتکار کو رسائی دی جائے ’انہوں نے بحریہ سے وقت سے پہلے ریٹائر منٹ لے لی تھی اور اس کے بعد سے حکومت سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان نے جمعرات کو دعویٰ کیا تھا کہ بلوچستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی دفترِ خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ بھارت نے گرفتار کئے گئے بھارتی شہری کے لئے قانونی رسائی کی درخواست کی ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کسی ملک کے اندرونی معامالات میں دلچسپی نہیں رکھتا اور ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

 

Comments

- Advertisement -