اشتہار

آئرلینڈ: یومِ آزادی کا سوسالہ جشن دھوم دھام سے منایا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلن: آئرش عوام سو صالہ جشن آزادی منارہی ہے، جشن آزادی کی مرکزی تقریب آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں منعقد ہوئی۔

ڈبلن میں ہونے والی مرکزی تقریب میں فوج کے مسلح دستوں نے آزادی پریڈ میں حصہ لیا ، جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد مرکزی شاہراہ جمع ہوئے۔

اس موقع پرآئرش صدرمائیکل ڈی ہیگن نے آزادی کے لئے جاں قرباں کرنے والوں کی یادگارپرپھول چڑھائے۔

- Advertisement -

تقریب کے اختتام پرآئرش فضائیہ نے دلچسپ اورمنفرد کرتب دکھا کرفضا میں مختلف رنگ بکھیردیے۔

آئرلینڈ کی برطانیہ سے آزادی کی وجہ بننے والی مزاحمتی تحریک کے 100برس مکمل ہوگئے۔

100برس قبل یہ مزاحمتی تحریک شروع ہوئی تھی اور چھ دن کے اندر ہی مزاحمت کاروں نے دارالحکومت کے اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا تھا اور 1916 میں ایسٹر کے روز جمہوریہ آئرلینڈ کے قیام کا اعلان کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں