اشتہار

شاہد آفریدی کو کپتانی سمیت کسی چیز کی تمیز نہیں: ٹیم مینیجر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی سی بی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ٹیم مینجر انتخاب عالم کی جانب سے داخل کردہ رپورٹ بھی منظرعام پرآگئی ہے، اس سے قبل ہیڈ کوچ وقار یونس کی رپورٹ لیک ہوچکی ہے۔ رپورٹ میں شاہد آفریدی کوتذبذب کا شکار کپتان قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم مینجرانتخاب عالم کی رپورٹ میں ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا ذمہ دار اور ٹیلنٹ کے ضیاع کا قصوروار کپتان شاہد خان آفریدی کو ٹہرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آفریدی کو کپتانی سمیت کسی چیزکی تمیز نہیں، ایشیا کپ میں انورعلی کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کیلئے آفریدی نے وہاب ریاض کو ڈراپ کرایا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بھارت کے خلاف حفیظ کو درست نمبر پربیٹنگ نہیں کروائی گئی جبکہ سرفراز احمد کا بھی صحیح استعمال نہ ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران کھلاڑیوں نے تنازعات کھڑے کیے جو کہ افسوس ناک بات ہے،آفریدی کے بھارتی شائقین سے ملنے والی محبت والے بیان غلط تھا۔

ٹیم مینجر انتخاب عالم نے عمر اکمل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے سابق کپتان عمران خان سے بیٹنگ پوزیشن کی شکایت کی جس کے سبب ڈریسگ روم کا ماحول خراب ہوا۔

اپنی رپورٹ میں انتخاب عالم نے مزید تحریر کیا ہے کہ عمراکمل کا انتخاب درست نہیں تھا انھیں ذمہ داری کا احساس نہیں ہے جبکہ احمد شہزاد بھی نتیجہ خیز پرفارمنس دینے میں ناکام رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں