لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان نےعہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ استعفی پیٹرن ان چیف وزیراعظم کوبھجوا دیا، نجم سیٹھی کوبھی فارغ کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔
پی سی بی چیئرمین کے عہدے کا کانٹوں بھراتاج شہریارخان نے اتارنے کافیصلہ کرلیا، ذرائع نےدعوی کیاہے شہریارخان نے استعفی وزیراعظم کوبجھوا دیا، دو روز پہلے نجم سیٹھی شہریارخان کو منانے میں کامیاب رہے۔
چیئرمین نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے استعفی کی خبروں کی تردید کی، لیکن ذرائع کا کہنا ہےکہ شہریارخان نے کرکٹ بورڈ سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کرکے استعفی پیٹرن چیف کوبھجوادیا۔
ایگزیکٹیو کمیٹی اورپی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی کی کرسی بھی خطرے میں پڑگئی، ذرائع نے دعوی کیاچڑیاوالے بابا کی بھی چھٹی ہونےوالی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کیلئے بینکر، بزنس مین اورریٹائرڈآرمی افسر کے ناموں پرغورکیارہاہے، وزیراعظم نوازشریف دو ہفتوں میں اہم فیصلے کریں گے، تیرہ یا چودہ اپریل کو بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پڑے پیمانےپراکھاڑپچھاڑکی توقع ہے۔