اشتہار

وزیراعظم نواز شریف سمیت کئی عالمی رہنماؤں کے خفیہ اثاثے منظرعام پرآگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پانامہ کی لا فرم ’موزیک فانسیکا‘ کی منظرِعام پر آنے والی انتہائی خفیہ دستاویزات سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقت وراور سیاسی شخصیات کے خفیہ مالی معاملات طشت از بام ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ان دستاویزات میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اوران کے قریبی ساتھی، سعودی عرب کے فرمانروا، آئس لینڈ کے وزیراعظم اور پاکستان کے نواز شریف اور ان کے سمیت درجنو ں عالمی حکمرانوں کے نام شامل ہیں۔

putin

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق موزیک فانسیکا کے نجی ڈیٹا بیس سے 2.6 ٹیرا بائٹس پر مشتمل عام ہونے والی اس معلوما ت کو امریکی سفارتی مراسلوں سے بھی بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔

پاناما پیپرز کی جانب سےانٹرنیشنل کنسرشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اس ڈیٹا میں وزیر اعظم نواز شریف کے اہل خانہ کی آف شور ہولڈنگز کا ذکر بھی موجود ہے۔

hussain-nawaz

ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا کے مطابق،وزیر اعظم کے بچوں مریم، حسن اور حسین ’کئی کمپنیوں کے مالکان یا پھر ان کی رقوم کی منتقلی کے مجاز تھے‘۔

ڈیٹا میں مریم کو برٹش ورجن آئس لینڈ میں موجود نیلسن انٹرپرائزز لمیٹڈ اور نیسکول لمیٹڈ کا مالک ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایس آئی جے کی جاری دستاویزات میں نیلسن انٹرپرائزز کا پتہ جدہ میں سرور پیلس بتایا گیا، جبکہ جون، 2012کی ایک دستاویز میں مریم صفدر کو بینیفیشل آنرقراردیا گیا ہے۔

maryam-nawaz

آئی سی آئی جے کے مطابق، حسین اور مریم نے لندن میں اپنی جائیداد گروی رکھتے ہوئے نیسکول اور دوسری کمپنی کیلئے ڈچ بینک جینیواسے 13.8 ملین ڈالرز قرض حاصل کرنے سے متعلق جون، 2007 میں ایک دستاویز پر دستخط کیے تھے۔

اسی طرح حسن نواز شریف کو برٹش ورجن آئس لینڈز میں ہینگون پراپرٹی ہولڈنگز کا ’واحد ڈائریکٹر‘ ظاہر کیا گیا ہے۔

ہینگون نے اگست، 2007 میں لائبیریا میں واقع کیسکون ہولڈنگز اسٹیبلشمنٹ لمیٹڈ کو 11.2 ملین ڈالرز میں خرید لیا تھا۔

دوسری جانب دیگرعالمی رہنما جن کے اثاثے مذکورہ دستاویزات کے ذریعے عیاں ہوئے ہیں ان میں عراق کے سابق نگراں وزیراعظم ایاد علاوی بھی خفیہ اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے والد کے خفیہ اثاثے منظرعام پر آئے ہیں۔

David-Cameron

یوکرائن کے صدرپربھی ٹیکس بچانے اورغیرقانونی اثاثہ جات رکھنے کا الزام عائد کیاگیاہے، آئس لینڈ کے صدربھی غیرقانونی اثاثے بنانے والوں میں شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں امیتابھ بچن، ایشوریہ را، جیکی چن اور فٹبال کے مشہورکھلاڑی لیونل میسی بھی خفیہ اثاثہ جات کی فہرست میں شامل ہیں۔

عمران خان کا ردعمل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ شریف خاندان کے خفیہ اثاثوں کے متعلق ہمارا موقف درست ثابت ہوگیا، ینب ، ایف بی آراورالیکشن کمیشن اس معاملے پر ایکشن لے۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گارجین نامی اخبار کی رپورٹ کے بعد آئس لینڈ کے وزیراعظم مستعفی ہورہے ہیں اورانتخابات کا اعلان ہورہاہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر آگے بڑھے اور ایکشن لے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں