اشتہار

پانامہ لیکس پر حکمران ناراض ، جبکہ قوم اے آر وائی نیوز کے شانہ بشانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پانامہ لیکس پرسوال اٹھانا حکمرانوں کو برا لگ گیا مسلم لیگ ن نے تو اے آروائی نیوز کا بائیکاٹ کردیا لیکن قوم نے اے آر وائی نیوز کا ہاتھ تھام لیا۔

پانامہ لیکس پرسوال اٹھانا کے باعث حکمران مسلم لیگ ن نے اے آروائی نیوز کا بائیکاٹ کردیا، ن لیگ کی جانب سے اے آروائی نیوز کے پروگرامز میں آنے سے انکار کردیا گیا۔

حکمران جماعت کےوزیروں مشیروں نے فیصلہ کیا ہے کہ اے آروائی نیوز کو انٹرویو بھی نہیں دیں گے بظاہریہ فیصلہ اے آروائی نیوز کی جانب سے پانامہ لیکس سے متعلق معاملات پرسوال کرنےپرکیا گیا۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلےمیں ن لیگی رہنما دانیال عزیز کئی سوالوں کےجواب دینے کے بجائے برھم ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ سوال اٹھانا میڈیا کا حق ہے اورجواب دینا حکمرانوں کا فرض ہے،آف شور کمپنیز پر اے آروائی نیوز نے بھی وہی سوال اٹھائے جو دنیا بھرمیں اٹھ رہے ہیں۔

حکمرانوں کے ناراضگی اور مسلم لیگ کے بائیکاٹ کے بعد قوم نے اے آر وائی نیوز کا ہاتھ تھام لیا اور اے آر وائی نیوز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام نے اے آر وائی نیوز کے حق میں ٹوئٹس کرنا شروع کردیا اور سماجی ویب سائٹ پر #PakistanStandsWithARY ٹرینڈ کرنے لگا ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں