کراچی: عدالت نے اشتعال انگیزتقاریرکیس میں متحدہ کے مرکزی رہنمافاروق ستار سمیت دیگر افراد کی عدم پیشی پربر ہمی کااظہار کرتے ہو ئے وارننگ دی کہ اگر یہی رویہ رہا تو پھر فاروق ستار پر بھی میڈیا پر آنے پر پابندی لگا ئی جا سکتی ہے۔
اشتعال انگیزتقاریر کیس میں ایم کیو ایم رہنماوں کی عدم پیشی پر فاضل عدالت برہم ہوگئی، عدالت نے پیشی پر آنے والے رہنما روف صدیقی سےکہا آپ با قی بیس رہنماوں کو بھی کہہ دیں وہ حاضر ہوں،جس پر روف صدیقی نے کہا سب عاقل با لغ ہیں انہیں خود پیش ہو نا چاہیئے۔
جس پر عدالت نے وارننگ دی کہ ایم کیو ایم رہنما پیش نہیں ہوئے تو ان پر بھی ایم کیو ایم قائد کی طرح میڈیا پر آنے کی پابندی لگ جائے گی۔
پیمراکوحکم دیں گےتوآپ کہیں گےکہ ظلم ہوگیا، عدالت نےفاروق ستار و دیگرکو گرفتار نہ کرنے پر تفتیشی افسر کی سرزنش کی۔
ایم کیوایم کےقائد کےپھرناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے گئے،خواجہ اظہار،قمرمنصور،وسیم اختر،رؤف صدیقی کی ضمانت میں توسیع مل گئی۔