ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بیرون ملک میرا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما پیپزر کی بدولت یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کو پہلی بار وضاحت کی ضرورت پڑی کہ انکے پاس دولت کہاں سے آئی ہے۔

دنیابھرمیں پاناماپیپرزکی گونج جاری ہے لندن میں عمران خان نے پاناما پیپرزکے انکشافات پر برطانوی میڈیا کو اپنا موقف دے دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرزکےانکشافات کی بدولت یہ پہلی مرتبہ ہواکہ پاکستانی وزیراعظم کو اپنی دولت کے بارےمیں وضاحت کرناپڑی۔

ایک سوال پرچیئرمین تحریک انصاف نےکہا پاناما پیپرز پر سپریم کورٹ کےجج کی سربراہی میں کمیشن کامطالبہ کرنا انکا حق ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انکا تمام پیسہ پاکستان میں ہے، بیرون ملک ان کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کےبچوں کےپاس آف شورکمپنیوں کیلئے سرمایہ کہاں سےآیا؟ کپتان نے لندن میں فرانزک ایکسپرٹس سےملاقات کر کے پاکستان آنے کی دعوت بھی دے دی۔

دوسری جانب پانچ ججز کے انکار کے بعد بالآخر جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کمیشن کی سربراہی کیلئے رضامند ہوگئے۔تاہم ذرائع کے مطابق انہوں نے کمیشن کی سربراہی کیلئے دو شرائط عائدکی ہیں۔

پہلی شرط یہ ہےکہ تمام جماعتیں کمیشن کی سربراہی پر اعتماد کریں، دوسری شرط کے مطابق کمیشن میں کسی بھی فریق کو مداخلت کی اجازت نہیں ہوگی اور کمیشن کے ٹی او آرز میری مرضی کے مطابق طے ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں