تازہ ترین

چھوٹو گینگ نے پاک آرمی کے سامنےٖ ہتھیار ڈال دیئے،عاصم سلیم باجوہ

راجن پور: ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے جبکہ غلام رسول چھوٹو نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئیے ہیں، آرمی چیف نے کامیاب آپریشن پر مبارک باد دی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینینٹ جنرل عاصم باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
آرمی نے3 دن کے آپریشن کے بعدچھوٹو گینگ کے لیڈر کو اسکے 12 ساتھیوں سمیت اپنی تحویل میں لے لیا ہے، آرمی چیف نے اس آپریشن میں شامل تمام افسران اور جوانوں کو شاباشی دی ہے ۔

1

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے واضح ہدایات تھیں کہ آپریشن میں مقامی آبادی کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہ پہنچے۔

2

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گینگ لیڈر چھوٹو سے تفتیش کی جائے گی اور تحقیقات مکمل ہونے تک وہ حساس اداروں کی تحویل میں رہےگا۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اس جزیرے کو اس وقت نہیں چھوڑا جائے گا جب تک یہاں موجود تمام دہشتگردوں کا صفایا نہ کردیا جائے۔

4

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہناتھا کہ ملک بھر میں جہاں بھی نوگوایریا ہوگا اسے خالی کرایاجائے گا اب ملک میں کوئی نوگو ایریا نہیں رہےگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 24بچے اور 44 خواتین کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اورساتھ ہی آپریشن میں مغوی تمام پولیس اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

غلام رسول چھوٹو اور اس کے ساتھیوں کے اہلِ خانہ کو بھی تحفظ فراہم کیا جارہاہے۔

Comments

- Advertisement -