اسلام آباد : وزیر اعظم آج رات کو ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں گے، خطاب میں قوم کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں ںواز شریف نے آج رات ساڑھے آٹھ بجے قوم سے خطاب کرنے کا فییصلہ کیا ہے، جس میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم چیف جسٹس آف پاکستان کو کمیشن کے قیام کیلئے خط لکھے جانے کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے ۔
وزیراعظم کی جانب سے خطاب کا فیصلہ ایسے موقع پرکیا گیا ہے جب گزشتہ روز ہی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن میں ملوث فوجی افسروں کو جبری ریٹائر کردیا۔
ملک بھر میں کرپشن اور پاناما لیکس پر بڑھتی ہوئی بحث نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ایسے میں ان کی جانب سے خطاب کا فیصلہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
۔وزیراعظم یاد رہے کہ وزیر اعظم کا گزشتہ پندرہ بیس روز میں قوم سے تیسرا خطاب ہے۔ ملک کی مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے قوم سے خطاب کو قوت کا ضیاع قرار اور وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ مذکورہ معاملات نے حکومت پر دباﺅبڑھا دیا ہے۔