جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عمران خان رائیونڈ آئے تو بنی گالہ بھی محفوظ نہیں رہے گا، عابد شیرعلی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے دھمکی دی ہے کہ اگر عمران خان رائے ونڈ کی جانب آئیں گے تو نہ بنی گالہ رہے گا نہ زمان پارک کا گھر رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں صحافیوں سےبات چیت کرتے ہوئے کیا، عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے لیڈر کے گھر کا محاصرہ کیا گیا تو ہم بھی اپنے کارکنوں کو نہیں روکیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بنی گالہ اور لال حویلی ہمارے کارکنوں سے دور نہیں، رائیونڈ کا رخ کیا گیا تو پی ٹی آئی کے کسی لیڈر کا گھر محفوظ نہیں رہے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اب مسلم لیگ کے کارکن عمران خان کی گالیوں کو برداشت نہیں کریںگے اورگالی کا جواب اسی زبان میں دیا جائے گا۔

عابد شیرعلی نے پیپلز پارٹی پر بھی تیر برسا تے ہوئے کہا کہ ایان علی کو کس نے پیسے دئیے اور اس کا وکیل کون تھا۔ سب جانتے ہیں کہ سابق گورنر پنجاب نے ایان علی کا مقدمہ لڑا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اللہ کے عذاب سے ڈرنا چاہیئے، عمران خان کا کے پی کے کو ماڈرن صوبہ بنانے کاپول کھل چکا ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور قوم کو پاک فوج پر فخر ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں