جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایران کی نئی پارلیمنٹ میں خواتین کی تعداد علماء سے زیادہ ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین اراکین کی تعداد پارلیمنٹ میں علماء سے ذیادہ ہوگی، جو ایران کی بدلتی ہوئی سیاست کی علامت ہے، منتخب ہونےوالے اراکین اگلے ماہ حلف اٹھائیں گے.

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز پارلیمنٹ کے انتخابات میں صدر حسن روحانی کےاصلاح پسند اور اعتدال پسند اتحادیوں نے بڑی کامیابی حاصل کی.

2004 کے بعد ہفتے کے روز دیکھا گیا کہ انتخابات میں قدامت پسندوں کو اصلاح پسند اور اعتدال پسند حریفوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، 2004 کے بعد پہلی بار اصلاح پسندوں نے الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

- Advertisement -

الیکشن کا دوسرا راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد 290 اراکین کی پارلیمنٹ میں پہلی مرتبہ اصلاح پسند خواتین کی تعداد علماء سےزیادہ ہوگی، 17 خواتین اسمبلی میں حلف اٹھائیں گی۔

ملک کے نمایاں سیاستدانوں میں علماء کا شمار کیا جاتا ہے،تاہم علماء کی تعداد میں میں 1980 کے بعد سے کمی دیکھنے میں آئی ہے، دوسری پارلیمنٹ میں اراکین کی تعداد 153، تیسری پارلیمنٹ میں 85 اراکین، چوتھی پارلیمنٹ 67، اور پانچویں پارلیمنٹ میں 52 تھی.

ایرانی پارلیمنٹ میں منتخب ہونے والی 17 خواتین اصلاح پسند ہیں ، یہ منتخب ہونے والی تعداد 9 فیصد کی نمائندگی کرتی ہے، اور یہ تعداد گذشتہ منتخب ہونے والی 14 خواتین سے زائد ہے.

نتائج کے مطابق نئی پارلیمنٹ میں 133 اصلاح پسند جبکہ قدامت پسندوں کی تعداد 125 ہوگی، باقی تعداد آزاد امیدوار اور اقلیتی نمائندوں کی ہوگی.

جمعے کے روز ہونے والے دوسرے راؤنڈ میں ووٹوں کی ضرورت تھی ، کیونکہ 26 فروری کوہونے والے راؤنڈ میں کسی کے پاس25 نمائندگی نہیں تھی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں