نواب شاہ : اتوار کے روز نواب شاہ میں مکان کے اندر آگ لگنے سے لڑکی جھلس کر ہلاک ہوگئی.
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز نواب شاہ کے علاقے میں واقع تاج کالونی کے ایک مکان کے اندر آگ لگ گئی، جس میں جھلس کر ایک لڑکی جان کی بازی بار گئی، جبکہ 2 خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے.
زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لئے فوری طور پر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی منتقل کردیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق دو خواتین کی حالت تشویش ناک ہے.
پولیس کے مطابق ایئرکنڈیشنر کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث مکان میں آگ لگ گئی تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے.
گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی تباہ ہوگیا.