گوجرانوالہ : مضر صحت حلوہ پوری کھانے سے پانچ بچوں کی حالت غیر ہو گئی،ایک بچے اور چار بچیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ گلشن کالونی میں مضر صحت حلوہ پوری کھانے سے پانچ بچوں ڈیرھ سالہ علی حسین،چارسالہ مافیہ،چھ سالہ ایمن ،سات سالہ کرن اور آٹھ سالہ میرب کی حالت غیر ہو گئی۔
مذکورہ بچوں کو ریسکیو1122 نے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
- Advertisement -
متاثرہ بچوں کے والدین کے مطابق بچے علاقے کے کسی گھر سے بانٹی جانے والی حلوہ پوری لے کر آئے تھے۔
جسے کھانے کے بعد ایک بچے اور چار بچیوں کی حالت غیر ہو گئی، تھانہ کینٹ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔