تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

اقرارالحسن کے ساتھی کی درخواست ضمانت کی سماعت آج ہوگی

کراچی: سندھ اسمبلی میں اسٹنگ آپریشن میں حصہ لینے والے سرِعام ٹیم کے ممبر کامران فاروقی کی درخواست ضمانت کی سماعت آج ہوگی۔

اے آروائی نیوز کے تحقیقاتی پروگرام ’سرعام‘ کے میزبان اقرار الحسن نے جمعے کے روز سندھ اسمبلی میں اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات میں نقائص منظر عام پر لائے تھے۔

اقرار الحسن سندھ اسمبلی میں اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ لائسنس یافتہ آتشیں حملے کے ساتھ سندھ اسمبلی کے ایوان میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور حکومتی نمائندوں کو دکھایا کہ جس سیکیورٹی کے سہارے وہ یہاں بیٹھے ہیں وہ کس قدر ناقص ہے۔

آپریشن میں حصہ لینے والے سرِعام ٹیم کے ممبر کامران فاروقی تاحال زیر حراست ہیں، کامران فاروقی کو ہفتے کے دن تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

سرِعام ٹیم کے ممبر کامران صدیقی پر دو مقدمات بنائے گئے جن میں تئیس اے کا مقدمہ بھی شامل ہے۔

اے آروائی نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن اور ان کے ساتھی پردھوکہ دہی اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے 2 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریلوے کے خلاف اسی قسم کا اسٹنگ آپریشن کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے اپنے تاریخ ساز ریمارکس میں کہا تھا کہ ’اقرار الحسن قوم کے محسن ہیں‘ اور یہ ریمارکس دے کر اقرار اوران کے ٹیم ممبران کو باعزت بری کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن اور ان کی ٹیم کی گرفتاری پر ملکی و غیر ملکی صحافتی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے۔ صحافتی تنظیموں نے اقرار الحسن کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اقرار الحسن کے بیٹے نے اپنے والد کا ساتھ دینے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھی بڑا ہو کر ’سرعام‘ بنے گا۔

اقرار الحسن کی حمایت کرنے پر عوام کے مشکور ہیں

صدراے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال

 

دوسری جانب اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے بھی حق اور سچ کے مشن میں اقرارالحسن کی حمایت پر عوام کا شکریہ ادا کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان اقبال نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ان کے ادارے کو سپورٹ کیا ۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں