پاکستانی ڈرامہ اداکارہ سجل علی بالی ووڈ میں اپنا پہلا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ ان کے سیٹ پر شوٹنگ کے بعد کی تصویر منظر عام پر آگئی۔
سجل علی ان دنوں سری دیوی کے ساتھ ایک فلم کر رہی ہیں جس کا نام ’مام‘ ہے۔ فلم سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے تخلیق کی ہے۔ مام کی کہانی خواتین کے مرکزی کردار کے گرد گھومتی ہے۔
- Advertisement -
فلم میں سری دیوی نے ایسی سوتیلی ماں کا کردار ادا کیا ہے جس کا اپنی اٹھارہ سالہ بیٹی کے ساتھ رشتہ پیچیدگیوں کا شکار ہے۔
امکان ہے کہ 18 سالہ بیٹی کا کردار سجل علی ادا کر رہی ہیں۔
سجل فلم کی شوٹنگ کے لیے جارجیا گئی ہیں جہاں ان کی سری دیوی اور ان کی فیملی کے ساتھ تصاویر دیکھی گئیں۔