جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پمز اسپتال نے مولانا فضل الرحمن کے طبی معائنے کی ویڈیو شیئر کرنے والے ڈاکٹرکو معطل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) اسپتال انتظامیہ نے جمعیت العلمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طبی معائنے کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پرشیئر کرنے والے ڈاکٹرکو معطل کردیا۔

مولانا فضلا الرحمن معدے میں تکلیف کی شکایت کے سبب پمز اسپتال گئے تھے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا گیا تھا، معائنے کے بعد انہیں آبزرویشن میں رکھ کر اسپتال سے ڈسچارج کردیا تھا۔

ڈاکٹر کی جانب سے شیئر کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اسپتال کے بستر پردراز ہیں اورایک خاتون ڈاکٹر ان کا معائنہ کررہی ہے، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں خاتون ڈاکٹر کے ہاتھوں معائنے کے سبب سوشل میڈیا پرمولانا فضل الرحمن کے حامیوں اور مخالفین میں ایک جنگ چھڑ گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے مولانا کے اہل خانہ اور حامیوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے پرویڈیو شیئر کرنے والے ڈاکٹر کو معطل کرکے تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان کردیا ہے، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے غیر مشروط معافی بھی مانگ لی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں