منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بھارت میں عدم برداشت خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے: رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی :  امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سالانہ رپورٹ برائے  2015کی تفصیلی رپورٹ شائع ہوگئی ہے جس میں بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاء پسندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سالانہ رپورٹ میں  بتایا گیا ہے  کہ بھارت میں مذہبی رواداری کی صورتحال گزشتہ سالوں کی نسب بدتر ہوئی ہے، 2015 میں ایسے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ میں انڈین گورنمنٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مذہبی رہنماوں کے  نفرت آمیز بیانات پر پابندی عائد کی جائے۔

- Advertisement -

امریکہ کی جانب سے بھارت کو واضح کیا گیا ہے کہ اس قسم کے واقعات پر شدید تحفظات ہیں اور خواہش ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت جلد ازجلد اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے موثر حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے ان پر قابو پا لے گا۔

واضح رہے یہ رپورٹ اس وقت شائع ہوئی ہے کہ جب بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی کو آئندہ ماہ امریکہ میں جوائنٹ سیشن سے خطاب کرنا ہے ۔

مذہبی شدت پسندی کے واقعات میں بھارت میں بسنے والی اقلیتوں بالخصوص مسلم، عیسائیوں، سکھوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ اقلیتوں پر بھارتی شدت پسند تنظیموں کی جانب سے مسلسل حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ بی جے پی کے قائدین اور کارکنان انتہا ء پسند ہندو جماعتوں کو مکمل سرپرستی فراہم کرتے ہیں۔

سیاسی پشت پناہی کے سبب پولیس اور عدلیہ اقلتیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہیں ۔ واضح رہے یو ایس سی آئی آر ایف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بھارت کی جانب سے ان کے ممبران ک ویزہ جاری نہیں کیاجارہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں