ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

ہری پور : خاتون سمیت تین دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ہری پور :  قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ہری پور کی یونین کونسل پنڈ گاکھڑا میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ،  خاتون سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح سیکورٹی ایجنسی نے ہری پور کی یونین کونسل پنڈگا کھڑا میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تینوں دہشت گردوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آپریشن کے دوران  دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کے مقام سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں شوہر ، بیوی اور بیٹا شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں