تازہ ترین

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

یونیسیف کی دنیا بھر سے امداد کی اپیل

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف نے اپیل کی ہے کہ دنیا بھر میں شورش زدہ علاقوں میں اسکول جانے کی عمر کے ساڑھے 7 کروڑ بچوں کی تعلیم کے لیے فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسف کی رپورٹ کے مطابق 3 سے 18 سال کی عمر کے تقریباً 46 کروڑ 20 لاکھ بچوں میں سے ہر چوتھا بچہ انسانی بحران والے ممالک سے تعلق رکھتا ہے۔

unicef-post

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شام میں گذشتہ 5 برسوں سے جاری خانہ جنگی کے باعث 6000 اسکول بند پڑے ہیں۔ مشرقی یوکرین میں لڑائی کی وجہ سے ہر 5 میں سے ایک اسکول متاثر ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران لڑکیوں کی اسکول نہ جانے کی شرح لڑکوں کے مقابلے میں ڈھائی گنا بڑھ جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -